محبّت عذاب جان ہوتی ہے



محبّت جیت ہوتی ہے مگر ہار جاتی ہے...
کبھی دل سوز لمحوں سے...
کبھی بیکار رسموں سے...
کبھی تقدیر والوں سے...
کبھی مجبور قسموں سے...
کبھی یہ خواب ہوتی ہے...
کبھی بیتاب ہوتی ہے...
کبھی یہ ڈرجاتی ہے...
کبھی یہ مر  جاتی ہے...
محبّت جیت ہوتی ہے...
مگر یہ ہار جاتی ہے...


"نہیں ... تم غلط که رہے ہو...محبّت نہ تو ہار سکتی ہے اور نہ ہی مر سکتی ہے... مگر... ادھوری ضرور رہ سکتی ہے... جس نے بھی محبّت کی ہے... جیت اسی کی ہوتی ہے... اور جو محبّت سمجھ نہ سکے... اس کی ہار ہوتی ہے... محبّت میں جو مٹ گیا... جیت اسی کی ہوتی ہے... اور جس نے محبّت کو تباہ کیا... اس کی ہار ہوتی ہے... اور لسٹ لمبی ہو جاےگی اگر میں نے گننا شروع کر دیا... تو بہتر ہے کہ میں یہیں خاموش ہو جاؤں... یہ میری سوچ ہے... شاید تم اتفاق نہ کرو..."


محبّت خواب ہوتی ہے...
محبّت بات ہوتی ہے...
جو کوئی پوچھ بیٹھے تو محبّت راز ہوتی ہے...
مچلتی ہویی امنگوں کا سہانا ساتھ ہوتی ہے...
جو کوئی ڈھونڈنا چاہے تو یہ نایاب ہوتی ہے...
محبّت پھول ہے شاید...
غموں کی دھول ہے شاید...
چمکتی رات ہے شاید...
کسی کی یاد ہے شاید...
محبّت پرسکون بھی ہے...
مگر بیتاب ہوتی ہے...
اگر مل نہ سکے تو...
پھر عذاب جان ہوتی ہے...


"سنو... یہ تو بتا دو کہ تمہارے نزدیک محبّت ہے کیا چیز...؟"


"آہ... بات یہ ہے کہ محبّت ہوتی تو  ایک جیسی ہے لیکن ہر کوئی کرتا  اپنے طریقے سے ہے... محبّت کی خوبصورتی ہر کوئی اپنے طور پر بیان کرتا ہے... اپنے لفظوں میں... اپنے خیالات کے مطابق... اور یہی بات یہ ثابت کرتی ہے... کہ کوئی بھی محبّت کے حقیقی معنی نہیں بیان کر سکتا... شاید محسوس تو کر لے لیکن بیان کرنا مشکل ہے... محبّت تو ایک احساس ہے...  جو ہمارے دماغ تک ایک تار کے ذریے پہنچتا  ہے... اور وہ تار ہمارے دل سے نکلتا ہے... اور  جس کے سامنے کوئی لوجیک کام نہیں کرتی...خیر یار... اگر احساس پاکیزہ ہو تو اسے بیان کرنا  یا نہ کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا..."


"محبّت ایک جنگ ہے یار... فرق صرف یہ ہے... کہ اگر جیت جائے تو میری بھی جیت ہے اور تمہاری بھی... اور اگر ہار جائے... تو جیتے گا صرف ہم میں سے کوئی ایک... اور ہاں محبّت مر نہیں سکتی... یہ جنگ ہمیشہ جاری رہے گی... جب تک دنیا باقی ہے... تب تک... کوئی نہ کوئی تباہ ضرور ہوتا رہے گا..."


اور کیا  تم مجھے سمجھا سکتے ہو... کہ محبّت میں کھو دینے اور ہار جانے میں کیا فرق ہے... تمہارے خیال میں کیا اپنی محبّت کو نہ پانا یا پا کر کھو دینا، محبّت کی شکست ہوتی ہے؟ اگر اپنی پوری زندگی میں تم کبھی اکیلے میں... یا پھر ایک ہجوم میں ہی صحیح... تم نے اپنے خواب خیال میں صرف اپنی کھوی ہویی محبّت کو ہی پایا ہو... یا کسی اور کی ہی کوئی بات تمہے اپنے محبوب کی یاد دلا دے... تو وہ ایک لمحہ ہی یہ ثابت کرنے کے لئے کافی ہے... کہ محبّت ہار نہیں سکتی... خیر یار تم مانو یا نہ مانو... میرا دل یہی کہتا ہے کہ محبّت ہار نہیں سکتی... "


"وہ رات ہر طرح سے مجھ پر بہت بھاری تھی... اس رات میں نے بہت  کچھ لکھا... میں نے تم سے وعدہ کیا تھا کہ آج تک میں نے جو لکھا ہے وہ تمہارے سپرد کر جاؤنگی... تب مان لوگے کہ محبّت ہار نہیں سکتی... کیونکے تب مجھ سے اور بہت پیار ہو جاےگا... اور میرے نا ہوتے ھوے بھی میری محبّت کا احساس ہر پل... ہماری جیت کا احساس دلا یگا... دیکھ لینا... کچھ دن پہلے تم نے کہا تھا کہ محبّت میں اثر نہیں ہے... تو جواب میں میں نے کہا تھا کہ ایک دن ضرور ہوگا... شاید وہ بات سچ بھی ہے... کیونکے میں نے رو کر... تڑپ کر یاد کیا... مگر شاید تمہیں احساس ہی نہ ہوا... کیونکے میں جانتی ہوں کہ اگر احساس ہو جاتا میری تکلیف کا... تو خود کو نہ روک پاتے اور اگلے ہی لمحے مرے پاس ہوتے..."


میں ہار گیا ہوں........ لیکن میری محبّت نہیں ہاری......... میری محبّت میری گور میں مرے ساتھ ہی جاےگی......... کیونکے میں ہار گیا ہوں... لیکن میری محبّت نہیں ہاری...........



(Earlier posted on my blog in November 2010)

9 Comments

  1. عملی زندگی ميں ہميشہ "محبت ہار جاتی ہے" ۔ ہاں البتہ محبت مرتی نہيں ہے

    ReplyDelete
  2. بہت خوبصورت بات کہی ھے اجمل صاحب نے۔

    ReplyDelete
  3. جو نا مل سکے وہی بے وفا
    یہ بڑی عجیب سی بات ہے

    جو چلا گیا تجھے چھوڑ کر
    وہی آج تک تیرے پاس ہے

    ReplyDelete
  4. بہت عمدگی سے محبت کے لفظوں کی مالا پروئی ہے - محبت کا ہر رنگ جُدا اور بھرپور دکھتا ہے - واقعی جو جان جائے اس کے لیے محبت سے بڑی طاقت اور کوئی نہیں اور انجان تو ہر جگہ خسارے میں ہی رہتا ہے - محبت ایک سچا خواب ہے اور کچھ بھی نہیں -

    ReplyDelete
  5. حضور نے ویلنٹائن ڈے کے بعد سے کوئی بلاگ نہیں لکھا، اس لیے فکر ھوئی کہ محبت میں کہیں ہار نہ گئے ھوں۔

    ReplyDelete
  6. بہت عمدہ لکھا آپ نے محبت کے بارے میں ۔ بہت ہی خوب ،واہ
    یہ صرف ایک لطف جذبہ کا نام ہے جس کو محسوس کیا جاتا ہے یہ روحنی راشتہ کو محبت کا نام دیا گیاہے جس طرح روح کو موت نہیں اسی طرح اس سے جڑے رشتہ کو بھی موت نہیں یہ کہی بھی ہوسکتی ہے کسی سے بھی ہو سکتی ہے ۔ جس طرح ہر پابندی سے روح آزاد ہے اسی طرح یہ بھی آزادی پسند کرتی ہے ۔۔جیسا ہی یہ مادی دنیا یا انسانی خواہش کو خود میں شامل کرتی ہے تو پھر اس روح کو فوراًجسم مل جاتا ہے اور جسم کو فنا لازم ہے ۔۔

    ReplyDelete
  7. Mohabbat ki jeet ko intehai khubsurat alfaaz mai dhala hai! Beshak mohabbat marti nahi...amar hojati hai!

    ReplyDelete
  8. کریم چانڈیوJune 3, 2016 at 6:08 AM

    محبت ہار نہیں سکتی, کیونکہ محبت خود کو ہارنے نہیں دیتی
    برسوں بعد بھی برسوں پرانی یاد, محبت کو
    جِتا جاتی ہے
    جو اُس پل ساتھ ہوتے ہیں وہ سب ہار جاتے ہیں, محبت دور ہو کر بھی ہمیشہ جیت جاتی ہے

    ReplyDelete
  9. کریم چانڈیوJune 3, 2016 at 6:10 AM

    ٹھیک فرمایا

    ReplyDelete

اگر آپ کو تحریر پسند آئی تو اپنی رائے ضرور دیجیے۔