ایسا تضاد کیوں۔۔۔؟

شام میں سنی مسلمانوں کا قتلِ عام ہو رہا ہے اور ساری دنیا کو سانپ سونگھا ہے کہ کوئی بھی آواز اٹھانے کو تیار نہیں۔۔۔ حتیٰ کہ مسلمان ممالک بھی کچھ کہنے سے ہچکچا رہے ہیں۔۔۔ یہی ایران جو امریکہ کو تڑیاں لگاتا ہے تو عرب ممالک ایران کی ماں بہن ایک کر دیتے ہیں۔۔۔ اور پھر یہی ایران جب سنی مسلمانوں کی نسل کشی میں شام کے ہاتھ مضبوط کرتا ہے تو اس کے خلاف بولنے کی کسی کی ہمت نہیں ہوتی۔۔۔ کیوں۔۔۔؟

دوسری جانب جب بھی پاکستان میں سنی دہشت گرد شیعہ حضرات کو ہلاک کرتے ہیں تو کیوں پوری دنیا بشمول امتِ مسلمہ کے روشن خیالوں کی تیوریاں چڑھ جاتی ہیں۔۔۔ اور پورے اسلام کو رگڑا لگا دیا جاتا ہے۔۔۔

ایسا تضاد کیوں۔۔۔؟

9 Comments

  1. اسکو کہتے ہیں منافقت سے بھرپور دوغلہ پن یعنی آپ کرو تو ڈانس ، ہم کریں تو مُجرا

    ReplyDelete
  2. پتہ نہیں کیوں ہے یہ تضاد۔۔
    لیکن اتنا معلوم ہے یہ سب مذہب پرست ہی کر رہے ہیں۔

    ReplyDelete
  3. Gham na lagain...Bahrain main sunni aqliyat nain Shia majority ka khoob qatal e aam kiyya hai..balkay Pakistan say karay kay qatal bharti bhi kiyya is maqsad kay leeay...

    Bahrain ki bari aapki "asool pasandi" kahan gui?

    ReplyDelete
  4. کیونکہ اگر شام کے سنی مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کی تو مذمت کرنے والے کو القاعدہ کی صف میں کھڑا کر دیا جائے گا.

    ReplyDelete
  5. حسن صاحب، بحرین میں جتنے شیعہ حضرات قتل ہوئے ہیں، اتنی ہی تعداد میں سنی بھی قتل کیے گئے ہیں... اگر سنی حضرات کے پیچھے دیگر عرب ممالک تھے، تو شیعہ حضرات کے ہاتھ بھی ایران، شام اور لبنان مضبوط کر رہے تھے اور ہیں... اس لیے، وہاں تو حساب تقریبا برابر ہی سمجھیں...
    جہاں تک بات آپ نے کی کہ پاکستان سے کرائے کے قاتل بلائے گئے، تو اس کے جواب بس یہی ہے کہ یہ بات بھی صرف شیعہ حضرات کی پھیلائی ہوئی ہے... اس میں حقیقت نا ہونے کے برابر ہے... باقی، واللہ اعلم...

    ReplyDelete
  6. تضاد کیوں؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جسے ہر مسلمان کو کرنا چاہیے.
    خاص طور پر پاکستان کے بےفکرے قبرپرستوں کو جنہیں شیعہ خود سے بہتر مسلمان نظر آتا ہے

    ReplyDelete
  7. میں نے اس تحریر کو 4 دن قبل بھی پڑھا تھا ۔ کچھ لکھنے لگا تھا پھر کچھ سوچ کر ہاتھ کھینچ لیا ۔ اتفاق کی بات کہ 10اگلے دن مجھے بخار شروع ہوا جو رات تک بہت تیز ہو گیا اور ساتھ اسہال نے ساری رات بے حال رکھا ۔ آج کچھ طبیعت سنبھلی ہے تو کمپیوٹر چلانے پر پھر یہاں نظر پڑی اور تبصرے بھی دیکھے ۔ میری معلومات کے مطابق بعث پارٹی کے لوگ نہ سُنی ہیں نہ ایران والے شیعہ بلکہ اُن کا اپنا ہی کوئی مسلک ہے یعنی دین میں غلُو ۔ ویسے اللہ بہتر جانتا ہے
    رہی مار دھاڑ کی بات تو جو کچھ لیبیا میں ہوا اور سوریہ (شام) میں ہو رہا یہ اُن ہی کی کارستانی ہے جو پوری دنیا کے بادشاہ بننا چاہتے ہیں ۔ اگر سمجھ نہیں آئی تو عراق اور افغانستان پر توجہ دیجئے

    ReplyDelete
  8. بالکل افتخار صاحب..... آپ درست فرما رہے ہیں

    ہاں یہ بات اور ہے کہ ہماری قوم اورحکمراں سو رہے ہیں

    ReplyDelete
  9. شام اور بحرین کا کوئی تقابل نہیں، کہاں کروڑوں کی آبادی والا شام اور کہاں 50 لاکھ کی آبادی والا بحرین. بحرین میں سال بھر سے ہونے والے مظاہروں میں اب تک 80 نوے افراد ہی مارے گئے ہیں اور ظاہر ہے کہ اس میں سنی بھی شامل ہونگے جبکہ شام میں اب تک 10000 دس ہزار سے زائد افراد کا قتل عام کیا گیا ہے.

    بشار الاسد غلو کی حد تک بڑھے ہوئے علوی فرقے سے تعلق رکھتا ہے جو اہل تشیع کا ایک فرقہ ہے. وہ اور اسکا باپ حافظ الاسد نے شامی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے.

    حیرت کی بات تو یہ ہے کہ اسلامی انقلاب کے دلدادہ ایران کو کٹر سکیولر اور دین بیزار بعث پارٹی کی شام میں حکمرانی اتنی بھلی لگ رہی ہے کہ وہ شامی افواج کی مدد کے لیے اپنی خصوصی افواج کے دستے بھیج رہا ہے.

    شام میں کسی حد تک بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہوسکتا ہے لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ اگر یہ اسی بہار عرب کا حصہ ہے جس کے تحت، تیونس، مراکش اور مصر میں انقلابات رونما ہوچکے تو کامیابی یقینا شامی عوام کا مقدر ہوگی. انشاءاللہ.........

    ReplyDelete

اگر آپ کو تحریر پسند آئی تو اپنی رائے ضرور دیجیے۔