سوال تو بنتا ہے...

سوال تو یہ ہے جناب کہ چار سال بعد اچانک ملک صاحب کو میاں صاحب کی 32 ملین ڈالر کیسے یاد آ گئے۔۔۔


سوال تو یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میاں صاحب کو چار سال زرداری اور ٹولے کی کرپشن کیوں یاد نا آئی۔۔۔ اور اچانک ہی الیکشن سے پہلے زرداری مداری کیسے بن گیا۔۔۔؟


سوال تو یہ بھی بنتا ہے کہ مفاہمت کی سیاست کس کی اور کس سے مفاہمت کا نام ہے۔۔۔؟


سوال تو آخر پوچھنا ہی ہے کہ گیلانی آخر کب تک سپریم کورٹ  کو ذلیل کرتا رہے گا اور آخر کب تک سپریم کورٹ اپنی بے عزتی برداشت کرتی رہے گی۔۔۔ اور پھر یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ بے عزتی برداشت کرنے کے علاوہ، سپریم کورٹ کر بھی کیا سکتی ہے۔۔۔؟


سوال پر سوال یہ کہ پچھلے تین دن سے گیلانی اور سپریم کورٹ آپس میں توُ توُ میں میں کو لے کر بے حد مصروف ہیں۔۔۔ تو وزیر اعظم صاحب جو خود کو پاکستان سے زیادہ زرداری کا وفادار ثابت کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔۔۔ انہیں لیاری میں خانہ جنگی کیوں نہیں نظر آ رہی۔۔۔


اور سب سے بڑا سوال یہ کہ طالبان، تحریک طالبانِ پاکستان یا "دہشتگردوں" کو مارنے اور دہشت پھیلانے کے لیے عام عوام ہی کیوں نظر آتے ہیں۔۔۔ سیاستدان ان کی رسائی سے دور کیوں ہیں۔۔۔


سوال پر سوال۔۔۔ سوال پر سوال۔۔۔  یہ سوال ختم ہی نہیں ہوتے جج صاحب۔۔۔ سوال تو تب ختم ہوں نا جب پہلے سوالوں کا جواب مل جائے۔۔۔


اور اب بھی اگر سوال پڑھ کر دل نا بھرا ہو۔۔۔ تو اپنے سوال یہاں لکھ دیں۔۔۔ کوئی اللہ کا بندہ شاید ان کے جواب ہمیں دے دے۔۔۔


3 Comments

  1. There is very beautiful saying that do not see who is saying , instead see what he is saying. Same is true here in cases of allaged forgery and money laundering cases of two Mian brothers. What so ever, whenever, if it proves corect they should be brought to justice.

    ReplyDelete
  2. بے شک جناب ۔۔۔سوال تو بنتے ہیں مگر سوال جتنے اہم ہیں جواب اتنے ہی واضع ہیں۔

    ReplyDelete
  3. سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ لوگ بد دیانت لوگوں کو ووٹ کیوں دیتے ہیں ؟
    اس کا جواب ہو سکتا ہے کہ 30 یا 35 فیصد لوگ ووٹ دینے جاتے ہیں
    اس پر مزید بڑا سوال ہے کہ 65 سے 70 فیصد لوگ ووٹ ڈالنے کیوں نہیں جاتے ؟
    جس کا جواب ہو سکتا ہے کہ وہ باتوں کی کمائی کھاتے ہیں عملی زندگی صرف دولت کمانے میں لگاتے ہیں

    ReplyDelete

اگر آپ کو تحریر پسند آئی تو اپنی رائے ضرور دیجیے۔