یادیں

یہ بھی نہیں کہ۔۔۔


میں یاد نا آوں۔۔۔


میں یاد تو آونگا۔۔۔


جب بھی محبت کی بات چلے گی۔۔۔


کچھ کہنے لگو گی۔۔۔


کچھ لکھنے لگو گی۔۔۔


تو ایسے میں لمحے بھر کو۔۔۔


یاد کے دروازے پر اک دستک ہوگی۔۔۔


ٹھٹک کر رک جاو گی۔۔۔


سوچو گی۔۔۔


دل دھڑک جائے گا۔۔۔


میرا نام لب پر آیگا۔۔۔


آنکھ نم ہو جائے گی۔۔۔


سر جھٹک کر۔۔۔


بامشکل مسکراو گی۔۔۔


پھر سے مجھے بھول جاو گی۔۔۔


مگر ہاں۔۔۔ اتنا تو ہوگا۔۔۔


تم کچھ بھی کہہ نا پاو گی۔۔۔


کچھ لکھ نا پاو گی۔۔۔


لمحہ بھر ہی سہی۔۔۔


میری محبت سے۔۔۔


ہار جاو گی۔۔۔


 

10 Comments

  1. جناب اگر سارے شعراء محبوب سے شادی کرلیتے تو ہماری جوان ، نوجوان اور زیادہ جوان نسلوں کی آدھی سے زیادہ مشکلات حل ہوجاتیں.

    ReplyDelete
  2. بھائی جان خود لکھی ہے ؟؟؟

    ReplyDelete
  3. @ ڈاکٹر صاحب... درست فرمایا... اگر شاعر اپنے محبوب سے شادی کر لیتے تو شاعر نا ہوتے... بے چارے شوہر ہوتے... :biggrin:

    @ انکل ٹام... مورخہ 8 دسمبر 2008 کو یہ نظم لکھی تھی...

    @ انکل اجمل... اس نظم پر شاعری ختم کر دی تھی... کل ایسے ہی پرانے کاغذ دیکھ رہا تھا، مل گئی اور شائع کر دی... `

    ReplyDelete
  4. یہ نظم مجھے اس گانے سے متاثر لگتی ہے ... " کرو گے یاد تو ہر بات آئے گی "

    ReplyDelete
  5. سر جی، یو اے ای میں کہاں ہیں آپ؟

    میں بھی ادھر ہی کی خاک چھان رہا ہوں گذشتہ 3 سال سے.

    شکریہ

    Rabita:
    ranasillia@gmail.com

    Thanks,

    ReplyDelete
  6. ارے واہ ! آپ شاعر بھی ہیں ۔ سبحان اللہ، بہت خوب

    کیا آپ مجھے بلاگر دوست میں شامل کرنا پسند کرے گے؟

    ReplyDelete
  7. کوثر صاحبہ۔۔۔ بہت شکریہ۔۔۔

    جی میں آپ کو اپنے بلاگر دوستوں میں ضرور شامل کر دوں گا۔۔۔

    ReplyDelete
  8. بہت شکریہ بھائی شامل کرنے کے لئے ۔اللہ خوش رکھے ۔ آپ مجھے یوں تکلف سے صاحبہ نہ کہیے گا ۔کوثر یا کوثر اآپی یا بہنا کہیے گا اس سے اپنائیت کا احساس ہوتا ہے ۔اگر میری بات کچھ بری لگی ہو تو ۔۔سوری

    ReplyDelete

اگر آپ کو تحریر پسند آئی تو اپنی رائے ضرور دیجیے۔