ننگا پاکستان

نیٹو سپلائی پھرسے کھول دی گئی۔۔۔وینا ملک صاحبہ ، جو بمع اہل و عیال نوی نوی "تحریکِ انصاف" میں شامل ہوئی ہیں۔۔۔ نے نیٹو سپلائی کی اجازت دوبارہ ملنے پر بیان دیا کہ میں تو صرف اپنے کپڑے اتارتی ہوں لیکن سیاستدانوں نے تو پورے پاکستان کو ننگا کر دیا۔۔۔ لیجیے صاحب، یہ کون سی بات ہوئی۔۔۔ پاکستان تو کب کا ننگا  ہو چکا۔۔۔ عوام کے لیے ننگا ہونا تو اب کچھ بھی مشکل نہیں رہا۔۔۔  کوئی بھی بازار ہی لیجیے کہ کسی بھی خاتون کو مرد حضرات اپنی نگاہوں سے ہی ننگا کر دیں گے۔۔۔ تو ثابت یہ ہوا کہ ننگا ہونا کوئی ننگی بات نہیں رہی۔۔۔


کل ایک دوست سے سکائپ پر ویڈیو چیٹ ہو رہی تھی تو فرمانے لگے کہ عمران خان آوے ہی آوے۔۔۔ بلکہ آ چکا۔۔۔ میں نے کہا، کہاں آیا۔۔۔ اور نا ہی اس کے آنے کا کوئی بھی امکان ہے۔۔۔ دوست صاحب برا مان گئے کہ ہم منفی سوچ کے حامل لگتے ہیں، اسی لیے عمران خان کی مخالفت کر رہے ہیں۔۔۔ میں نے کہا بھیا، ہم عمران خان کرکٹ کپتان کے ہی نہیں بلکہ عمران خان سیاستدان کے بھی بڑے فین ہیں۔۔۔ ہمیں ان کے دکھائے ہوئے خواب(جو شاید ہماری عمر میں تو پورے نہیں ہوں گے) بڑے بھاتے ہیں۔۔۔  لیکن حقیقت کو نظر انداز بھی نہیں کیا جا سکتا۔۔۔  کہ عمران خان ہمیں کافی سیدھا لگتا ہے۔۔۔ جبکہ ہمارے دیگر مایہ ناز اور تجربہ کار سیاستدان "سیاست" کو ایک گندا کاروبار بنا چکے ہیں۔۔۔ اس کاروبار  / سیاست  کو ایمانداری سے چلانا  بڑا مشکل ہے۔۔۔  اور اس گندے کاروبار کو چمکانے میں ہماری عوام کا  سو فیصد حصہ ہے۔۔۔  جس قوم کے  صدر سے لے کر فقیر تک کے  خون اور  فطرت  میں کرپشن  اور بے ایمانی ہو، وہاں ایک سیدھا سادہ عمران خان کیا خاک انقلاب برپا کرے گا۔۔۔ کیا خاک اپنے خوابوں کو پورا کرے گا۔۔۔  وہ عوام جو پانچ سو روپے میں اپنی  زندگی کے پانچ سال  اور کچھ اچھا کرنے کے مواقع بیچ دے۔۔۔ وہ کیا خاک عمران خان کو ووٹ دیں گے۔۔۔ کیا خاک ایمانداری کو موقع دیں گے۔۔۔


خیر  تو بات ہو رہی تھی کہ نیٹو سپلائی پھر سے کھول دی گئی۔۔۔ یار لوگ فیس بک اور ٹوئیٹر پر بڑے طعنے مار رہے ہیں حکومت کو۔۔۔ مارنے بھی چاہیے ۔۔۔ لیکن یار لوگوں کی سادگی پر بھی افسوس ہوتا ہے۔۔۔ کہ اب ایسا بھی  کیا نیا ہوا کہ پھر سے اداس ہو کر بیٹھ گئے۔۔۔ یارو ریمنڈ ڈیوس کیس بھول گئے کیا۔۔۔  ڈاکٹر عافیہ کسی کو یاد نہیں کیا۔۔۔  چلو ایمل کانسی کیس تو میں یاد کرو ا ہی سکتا  ہوں۔۔۔  اور بھائیو، مستقل ڈرون حملوں کے بعدبھی آپ سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس ننگا نا ہونے کی کوئی وجہ باقی ہے۔۔۔  بس محسوس اب ہوا ہے کہ ننگے ہیں۔۔۔ لیکن فکر نا کریں۔۔۔ ننگا ہونے کی شرم بھی کچھ دنوں میں چلی جائے گی۔۔۔ اور ننگا ہونے کے بعد کیا ہوتا ہے، من الحیث قوم  اس کا بھی احساس انشاءاللہ جلد ہی ہو جائے گا۔۔۔  ہاں اجتماعی خودکشی آسان  کام ہے۔۔۔ کیونکہ انقلاب تو ہم لانے کے نہیں۔۔۔ خودکشی آسان طریقہ  فرار ہے۔۔۔


14 Comments

  1. خود کشی سے پیسے ملتے ہوں تب تو کریں ورنہ کچھ اور طریقہ بتائیں

    ReplyDelete
  2. علی، زرا سمجھیں۔۔۔ کہ ننگا ہونے کے بعد کیا ہوتا ہے۔۔۔ اور جو ہوتا ہے اس کے بعد خودکشی کرنا ہی بہتر لگتا ہے۔۔۔

    ReplyDelete
  3. کیا ننگا ننگی ننگے لگائی وی؟
    تصویری ثبوتوں کے بغیر بات نہ کیا کر ;)

    ReplyDelete
  4. جانڑ دو ساڈی نی آنڑی جناب ؛ڈڈ

    ReplyDelete
  5. جانڑ دو ساڈی واری نی آنڑی جناب ؛ڈڈ

    ReplyDelete
  6. ڈفر کی بات کی تائید کرتا ہوں. :ڈ

    ReplyDelete
  7. ضیاء الحسن خانApril 15, 2012 at 2:36 PM

    یار ایک تو تم لوگ ہر مسئلے کو اتنا سیریس کیوں لیتے ہو ..... یہ تو ہونا ہی تھا اور بھائی دینا کا کوئی بھی فرد تھری پیس پہن کے پیدا نہیں ہوا..... سب کے سب پیدائشی ننگے ہیں

    ReplyDelete
  8. آپ کا اشارہ قیامت کی جانب تو نہیں۔۔۔؟

    ReplyDelete
  9. وہ عوام جو پانچ سو روپے میں اپنی زندگی کے پانچ سال اور کچھ اچھا کرنے کے مواقع بیچ دے۔۔۔ وہ کیا خاک عمران خان کو ووٹ دیں گے۔۔۔ کیا خاک ایمانداری کو موقع دیں گے

    اس بات کی تائید کرتا ہوں، عوام خود ہی کرپٹ ہیں

    ReplyDelete
  10. عبدالقدوس صاحب اور ڈفر… یار کم از کم ادھر تو ٹھرک جھاڑنا چھوڑ دو… معاملہ سنگین اور سنجیدہ نوعیت کا ہے… :devil:

    ReplyDelete
  11. جناب یہ پوسٹ آپکی توجہ چاہتی ہے
    http://urdublogz.wordpress.com/2012/04/09/why-gravatar-not-visible

    ReplyDelete
  12. او جا اوئے، وڈا آیا توں بگ بینگ تھیوری دا چاچا

    ReplyDelete
  13. پاکستان ننگا ہو رہا ہے اور تجھے بنگ بینگ تھیوری کی فکر ہے۔۔۔ پاکستان مزید ننگا ہو گیا تو بگ "بینگ" ہی ہو گا۔۔۔ :)

    ReplyDelete
  14. مجھے تو سمجھ نهیں أ رھی کے کس کے بارے میں بولو

    ReplyDelete

اگر آپ کو تحریر پسند آئی تو اپنی رائے ضرور دیجیے۔