تم بھی، بروٹس۔۔۔!!!


;-( کیانی صاحب۔۔۔ آپ بھی۔۔۔؟


کس پر تکیہ کریں اب جناب۔۔۔ آپ تو محافظ اعلٰی تھے۔۔۔ اور آپ بھی۔۔۔؟؟؟


کیوں کیانی صاحب۔۔۔ کیا اس دھرتی کا سپوت ہونے پر شرمندگی ہے۔۔۔؟؟؟


کیا غیور قوم کی بہادر فوج کے رہنما ہونے کا قلق ہے۔۔۔؟


کیانی صاحب۔۔۔ کیا  آپ بھی ہمارے سیاستدانوں جیسی سوچ رکھتے ہیں۔۔۔؟


کیا آپ بھی بس ہمیں چارنے ہی بیٹھے ہوئے ہیں۔۔۔؟


کیوں کیانی صاحب۔۔۔ ایک اچھا مسلمان “انتہاء پسند” کب سے ہو گیا۔۔۔؟ بتائیے جناب۔۔۔


کیا نماز پڑھنے والا آپ کی فوج کے قابل نہیں۔۔۔؟


کیا سچ کہنے والے کو آپ کی فوج قبول نہیں کرتی۔۔۔؟


جواب دیجیے کیانی صاحب۔۔۔بریگیڈئیر علی کا قصور بتائیے۔۔۔


کیا ان کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے آپ کے سائیں مشرف سے کچھ سوال پوچھ لیے تھے۔۔۔؟


کیا یہ ان کا جرم ہے کہ وہ “پاکستان” کو “امریکی سرکار” کی غلامی سے آزاد دیکھنا چاہتے تھے۔۔۔؟


وڈے سائیں۔۔۔ سنا ہے کہ ان کی قید کا پروانہ بھی آپ نے جاری کیا ہے۔۔۔ اور آپ کو ان کی بڑے لوگوں سے خط و کتابت بھی نہیں بھائی۔۔۔


کیوں کیانی صاحب۔۔۔ کیوں۔۔۔؟؟؟


کیانی صاحب۔۔۔ مشکل وقت میں قوم کی نگاہ آپ پر تھی۔۔۔ اور آپ ہی۔۔۔!!! آپ بھی۔۔۔  :-$


;-)  You too, Brutus…!!!

10 Comments

  1. مشکل وقت میں اگر آپ کی نگاہ حضرت قبلہ جنرل کچھ بھی کیانی پر تھی تو انکا قسور تھوڑا ہی ہے،

    ReplyDelete
  2. کیانی صاحب کیا کسی غیرت مند خلائی سیارے سے پاکستان میں تشریف لائے ہیں؟
    اسی فوج کی پیداوار ہیں جو سیاستدان بناتے ہو مٹاتے آئے۔
    کیانی صاحب پاکستانی عوام کے نہیں فوج کے محافظ ہیں۔

    ReplyDelete
  3. کیانی صاحب اگر اس عھدے پر پہنچے ہیں تو اسی سبب کہ اسکو اسلام کا نام نہیں لینا۔ ورنہ وہ بھی اس بریگڈیر کی طرح اندر ہوتے۔ اب اس نے نمک حرامی تو نہیں کرنی اپنے آقاء مشرف سے۔

    فوج میں ترقی صرف اسوقت جب غیرت اور اسلام سے ناطہ توڑ دیا جائے۔

    ReplyDelete
  4. مجھے اس خبر سے کوئی پريشانی اسلئے نہيں ہوئی کہ ہماری بيوروکريسی خواہ وردی ميں ہو يا بغير وردی کے اس ميں شاذ و نادر ہی کوئی شراب نہ پينے والا اعلٰی سطحوں پر پہنچتا ہے ۔ ضياء الحق کے زمانہ ميں چند شراب نہ پينے والے اعلٰی سطح پر پہنچنے ميں کامياب ہوئے تھے جو بعد ميں بند ہو گئے ۔ ميں تو صرف ايک بات جانتا ہوں کہ اگر عوام چاہتی ہے کہ اچھے حکمران آئيں تو پہلے خود خرافات چھوڑ کر اچھے بنيں

    ReplyDelete
  5. جی ہاں جنرل کیانی بھی! لیکن اس میں حیرت کی کیا بات ہے؟

    ReplyDelete
  6. بس جی، ہمارے آرمی چیف کی نامزدگی امریکی منظوری سے ہی ہوتی ہے۔ تو وہ اپنے آقائوں کے خلاف کیسے جاسکتے ہیں۔۔۔

    ReplyDelete
  7. السلام علیکم

    حضرت ضمیر جعفری کا مصراع ہے شاید اس طرح۔۔

    بیچارہ مردِ مجاہد بھی آخر پیٹ رکھتا ہے

    برگیڈیئر صاحب نے پہلے پیٹ پوجا کے مسملہ اصولوں کی خلاف ورزی کی اب بھگتیں

    ReplyDelete
  8. یعنی آپ بھی خوش فہمی میں مبتلا تھے ابھی تک؟

    ReplyDelete
  9. عمران اقبالJune 25, 2011 at 10:27 PM

    جناب۔۔۔ ایک موہم سے امید باقی تھی۔۔۔ کہ چلیں زرداری، شریفوں اور الطاف بھاءی وغیرہ سے تو کوءی امید نہیں رہی۔۔۔ چلیں اپنی فوج تو ہے نا جو قوم کی نگہبان ہے۔۔۔ جو قوم کا سوچتی ہے۔۔۔ لیکن آج کل جو ہو رہا ہے۔۔۔ مجھے تو یقین ہو گیا ہے کہ ہماری فوج کے سرکردہ افراد ان سیاستدانوں سے بھی زیادہ کرپٹ اور بے ایمان ہیں۔۔۔
    جن پر تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے۔۔۔
    ;-( ;-( ;-( ;-( ;-( ;-( ;-( ;-( ;-( ;-( ;-( ;-( (N) (N) (N) (N) (N)

    ReplyDelete

اگر آپ کو تحریر پسند آئی تو اپنی رائے ضرور دیجیے۔