میاں صاحب کی ڈائری



8 جون 2015

آج کا دن بھی سستی اور کاہلی میں گزرا۔۔۔ روز مرہ کی یہی روٹین بن چکی ہے۔۔۔ اماوس کی رات ڈھلتی نظر نہیں آتی۔۔۔ اور ڈھلے بھی کیسے، عوام کو یہ ثابت کر کے دکھانا ضروری ہے کہ ان کی کرتوتوں کا کرم انہیں صرف آخرت میں ہی نہیں۔۔۔ بلکہ ہماری حکومت میں بھی ملے گا۔۔۔ لیکن عوام  بھی میری طرح "چُنی کاکی" ہی نکلی، وہ بھی سبق نہیں سیکھتی۔۔۔



آج حسب ِ معمول صبح سو کر اٹھا، شرٹ اتارنے ہی لگا تھا کہ سوچا، چلو رہنے دو۔۔۔ یہ جسم کسی کو دکھانے لائق تھوڑا ہے۔۔۔ دوڑ تو دور کی بات، میرے لیے تو اب دو قدم چلنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔۔۔ یاد  آیا کہ اعوان روڈ کی ایک گلی میں بنی نئی نالی کے افتتاح کے لیے مدعو ہوں۔۔۔ عوامی خدمت ہو اور میری تصاویر اخباروں میں شائع نا ہوں، یہ ہو نہیں سکتا۔۔۔  تو بادل ناخواستہ  اپاونٹمنٹ لینے کیمرہ مین کے کوارٹر کی طرف جانا پڑا۔۔۔ سانس تک پھول گئی، پسینے سے شرابور۔۔۔ افف گرمی۔۔۔  کوارٹر تک پہنچا ہی تھا کہ اندر سے عطااللہ عیسی خیلوی کے گانے کی آواز آئی۔۔۔ "جب آئے گا عمران۔۔۔ سب کی شان۔۔۔ بنے گا نیا پاکستان"۔۔۔ یہ سنتے ہیں میرے پسینے مزید چھوٹ گئے۔۔۔ غصے سے حالت پتلی ہو گئی۔۔۔ دروازہ کھٹکھٹایا تو کیمرہ مین کا بیٹا لال اور سبز شرٹ میں ملبوس باہر نکلا۔۔۔ اس کا گریبان پکڑ کر اس سے اس کے باپ کا پوچھا تو معلوم ہوا کہ وہ حضرت تو گلگت بلتستان چلے گئے ، کسی "ارجنٹ" کام سے۔۔۔

بوجھل قدموں سے واپس پہنچا تو کلثوم اور مریم ناشتے کے میز پر میرا انتظار کر رہی تھیں۔۔۔ میری نظر مریم کے پہلو میں صفدر کو ڈھونڈتی رہی۔۔۔ پھر خود ہی خاموش رہا کہ اب بیٹی کے سامنے کیا گالیاں دوں داماد کو۔۔۔ جب بیٹی راضی تو کیا کرے گا ابا جی۔۔۔

 "Shrek"دیکھ رہی تھی۔۔۔ پہلے تو مجھے سمجھ نہیں آیا کہ Shrek   ٹی وی آن کیا تو  80 انچ کے ایل ای ڈی پر مریم اپنے
   اچانک سبز سے دودھیا سفید کیسا ہو گیا۔۔۔ اور  کیا فیونا پر چھایا سحر ٹوٹ گیا ۔۔۔ اچانک مریم گویا ہوئی کہ پاپا آپ کی 
 شادی پر تو آپ بہت ہینڈسم لگ رہے تھے۔۔۔ احساس ہوا کہ کارٹون  نہیں۔۔۔ میں خود ہوں۔۔۔ خود میں ہی شرمندہ ہوکر رہ گیا۔۔

کچھ ہی دیر میں چھوٹا بھی اپنے ننھے کے ساتھ ناشتہ کرنے پہنچ گیا۔۔۔  جانے کیوں چھوٹے کی اینڈکس انگلی بھی ہمیشہ کھڑی اور ہلتی ہی رہتی ہے۔۔۔  بے چارہ غریب چاہ کر بھی اپنی انگلی کنٹرول میں نہیں رکھ پاتا۔۔۔ خیر،  کلثوم نے ننھے کو بِب باندھی اور نہاری  اس کے آگے رکھ دی۔۔۔ چھوٹا جو کُن اکھیوں سے نہاری کو دیکھ رہا تھا اس نے اچک کر نہاری کا ڈونگا ننھے کے سامنے سے اٹھا لیا اور اپنا منہ شریف پورے کا پورا ڈونگے میں ڈال دیا۔۔۔ افف، کب سلجھیں گے یہ لوگ۔۔۔ پیسہ آ گیا لیکن رہے لوہار کے لوہار۔۔۔ اندر سے ایک آواز آئی کہ میں خود بھی تو لوہار ہوں۔۔۔ اور میں پھر سے خود میں ہی شرمندہ ہو کر رہ گیا۔۔۔




ابھی ناشتے سے فارغ ہو کر بیٹھے ہی تھے، سوچا کہ آج کلثوم سے رومانس کیا جائے گا۔۔۔ ویسے بھی نہ کوئی کام ہے کرنے کو اور اگر ہو بھی تو کہاں کچھ کرنے کا جی چاہتا ہے۔۔۔ خیر۔۔۔ بات ہو رہی تھی کلثوم کی۔۔۔ اہ سوری۔۔۔ رومانس کی۔۔۔ تو رومانس سے یاد آیا کہ طاہرہ سید بھی کیا غضب کا گایا کرتی تھی۔۔۔ اوہ سوری۔۔۔ بات ہو رہی تھی رومانس کی۔۔۔ تو کلثوم کے ساتھ کچھ وقت تنہا گزارنا چاہتاتھا ۔۔۔ کچھ اپنی کہنا چاہتا تھا ۔۔۔ کچھ اس کی سننا چاہتا تھا۔۔۔ کلثوم تو رہی سدا کی اللہ لوک۔۔۔ جو کہنا تھا مجھے ہی کہنا تھا۔۔۔ اللہ بھلا کرے مینا ناز کا، جس کے کتابیں پڑھ کر کچھ رومانٹک باتوں کی پرچی بنا لی تھی۔۔۔  جیب میں ہاتھ ڈالا کہ پرچی نکال سکوں اور کلثوم سے بات کر سکوں۔۔۔ تو یاد آیا کہ پرچی تو کل کی پہنی شلوار کی جیب میں تھی۔۔۔ اور شلوار، لانڈری میں۔۔۔  اب کیا کریں۔۔۔ خاموشی پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔۔۔ لمبی خاموشی۔۔۔ نہ اللہ لوک کچھ بولی۔۔۔ اور میرے پاس تو کچھ کہنے کو تھا ہی نہیں۔۔۔

اسی اثنا میں عطاالحق قاسمی صاب کا فون آ گیا۔۔۔ وہ جنگ کے دفتر سے بول رہے تھے۔۔۔ ان کی ڈیمانڈ تھی کہ بول جلد از جلد بند کیا جائے۔۔۔ میں نے چھوٹے سے مشورہ کیا۔۔۔ کہ کیا کریں۔۔۔ چھوٹا بولا۔۔۔ بھائی جان، شرط یہ رکھیں کہ جنگ والے سب مل کر کپتان کو گندا کریں۔۔۔ تو ہم بھی بول کو بند کرنے کا سوچیں گے۔۔۔  عطاءالحق قاسمی صاب ٹھرے "شریف" آدمی۔۔۔ ان کو پٹانا کیا مشکل۔۔۔ بس ایک بنک ٹرانسفر۔۔۔ اور پھر ہم جو چاہیں گے قاسمی صاب وہی کریں گے۔۔۔ دیکھا۔۔۔ ہمارے جیسا ہوتا ہے لیڈر۔۔۔ اور ایسا ہوتا ہے ہمارا ویژن۔۔۔

گلگت بلتستان اور منڈی بہاوالدین میں پولنگ شروع ہو چکی ہے۔۔۔ ہمارے آدمی جیت کا  سب بندوبست کر چکے ہیں۔۔۔ بس ہمیں انتظار ہے عرفان صدیقی کا ۔۔۔ کہ کب وہ آئے اور ہماری وکٹری سپیچ لکھے۔۔۔ عجیب ہی خلقت ہیں عرفان صاب بھی۔۔۔ انہوں نے آتے آتے بھی بارہ بجا دیے۔۔۔ اور یہاں انتظا ر کی کوفت سے ہم "ہلکے" ہو جا رہے تھے۔۔۔ یہ بھی کیا بات ہوئی کہ وزیر اعظم پاکستان، ایک سپیچ رائٹر کا انتظار کریں۔۔۔ کاش ابا جی نے بچپن میں ہی میری پٹائی کی ہوتی تو میں کچھ لکھ پڑھ جاتا۔۔۔ اور بولنے سے پہلے نوٹس کا انتظار تو نا کرنا پڑتا۔۔۔

اس کے بعد قیلولہ کیا ۔۔۔  اور شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر خدمت ، محنت اور گڈ گورننس پر تقریر کی خوب مشق کی۔۔۔ یہ تقریر میں نے آج اعوان ٹاون میں کرنی تھی۔۔۔ مشق کے بعد چھوٹے سے پوچھا کہ کہ کیسی لگی تقریر۔۔۔ تو چھوٹے نے کہا کہ میں تو اپنی انگلی قابو کرنے کے مصروف تھا۔۔۔ اب ایک ہی بات کتنی بار سنوں۔۔۔ میں آپ کا بھائی ہوں، پٹواری غلام نہیں کہ جو آپ کہیں اس کو پکڑ کر منہ متھا کھول دوں سب کا۔۔۔ چھوٹے کی صاف گوئی مجھے پانی پانی کر گئی لیکن پھر ننھے کو اپنی طرف گھورتا دیکھ کر خاموش  رہنا ہی بہتر سمجھا۔۔۔

افتتاحِ نالی و گٹر ، اعوان ٹاون ۔۔۔ روانہ ہوا تو راستے سے ایک نیا کیمرہ مین پکڑ لیا۔۔۔ اور اسے ہدایت دی کہ کیمرہ صرف میرے اور چھوٹے پر فوکس ہونا چاہیے۔۔۔ چھوٹا تا اتنا جذباتی ثابت ہوا ہے کہ لانگ شوز بھی ساتھ لےآیا۔۔۔ ارادہ تھا کہ لانگ شوز پہن کر گٹر میں اتر کر تصویر کھینچوائے گا جو کل کے اخبار میں لگے گی۔۔۔ اب چھوٹے کے سامنے میری کہاں چلتی ہے۔۔۔ جوچاہے کرے۔۔۔

میرا ٹویٹر اور فیس بک سے کیا لینا دینا۔۔۔ مریم نے سوشل میڈیا غلاموں کی ایک بھاری فوج بنا رکھی ہے۔۔۔ جو سارا دن میرے لیے مخالفین کو ذلیل کرتے ہیں۔۔۔ مریم کی سب سے اچھی خوبی ہے کہ "مین مینجمنٹ" میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔۔۔ اس نے بتایا تھا مجھے کہ ہر بندے کو ٹیم میں بھرتی کرنے سے پہلے اس کی نفسیاتی ٹریننگ کی جاتی ہے، جس میں انہیں یہ یقین دلایا جاتا ہے کہ ان سے اچھا کوئی نہیں سوائے ہمارے۔۔ ان سے  زیادہ پڑھا لکھا اور کوئی نہیں سوائے ہمارے۔۔۔ ان سے اچھی اردو کوئی اور نہیں بول سکتا سوائے ہمارے۔۔۔ غرض یہ کہ ان میں ایک خاص قسم کی احساسِ برتری کوٹ کوٹ کر بھری جاتی ہے۔۔۔ اور جب یہ بندے ٹویٹر پر بیٹھ کر میرا دفا ع کرتے ہیں۔۔۔ تو مجھے  فخر ہوتا ہے کہ مریم نے کیا ہجڑوں کی فوج بنائی ہے جو ہمارے لیے اپنے ماں باپ کی عزت بھی بھول جاتے ہیں۔۔۔ واہ مریم واہ۔۔۔ تمہارے پاپا کو تم پر فخر ہے۔۔۔


اتنی مصروفیت کے بعد تھکاوٹ ہو گئی۔۔۔ تو سوچا آج جلدی سو جاوں۔۔۔ سونے کے لیے لیٹا تو خیال آیا کہ کافی عرصہ ہو گیاڈائری لکھے۔۔۔ لکھنے بیٹھا تو کچھ نا لکھ پایا۔۔۔ مجبورا عرفان صدیقی صاحب کو بلا کر ڈائری مکمل کی۔۔۔

 آج کا دن بھی سستی اور کاہلی میں گزرا۔۔۔ روز مرہ کی یہی روٹین بن چکی ہے۔۔۔ اماوس کی رات ڈھلتی نظر نہیں آتی۔۔۔ اور ڈھلے بھی کیسے، عوام کو یہ ثابت کر کے دکھانا ضروری ہے کہ ان کی کرتوتوں کا کرم انہیں صرف آخرت میں ہی نہیں۔۔۔ بلکہ ہماری حکومت میں بھی ملے گا۔۔۔

شب بخیر۔

22 Comments

  1. حقیقت کی صحیح عکاسی کی
    بہت خوب صورت تحریر

    ReplyDelete
  2. very well written blog. they always make fun of Imran Khan, now its our turn

    ReplyDelete
  3. میاں ساب بیچارے کا ماضی ہے ہی اتنا تابناک کہ بندہ اس کے علاوہ اور لکھ بھی کیا سکتا ہے۔
    افسوس کہ یہ ریت پٹوار خانے نے شروع کی اور مجھے اب یہ سلسلہ بڑھتا نظر آرہا ہے۔ شیشے کے گھروں میں بیٹھ کر پتھر پھینکنے والے دوسروں کو قصوروار نہیں ٹھہرا سکتے۔

    ReplyDelete
  4. بہت اچھا بلاگ لکھا ہے آپ نے
    نواز شریف اتنا کند ذہن شخص ہے سب اچھی طرح جانتے ہیں

    ReplyDelete
  5. الف لام میمJune 10, 2015 at 6:54 PM

    واہ زبردست
    لکھنے کی طرف دوبارہ توجہ دینے کا شکریہ
    آپ کی تحاریر کا انتظار رہتا ہے
    اب لکھتے رہیے گا

    ReplyDelete
  6. منصور علی۔June 10, 2015 at 7:37 PM

    ہاہاہا عمران بھائی مزا آگیا۔ مالشوروں کے اگر نام بھی لکھے ہوتے تو پہچاننا سہل ہو جاتا۔ بھئی واہ کیا منظر کشی کی ہے۔ مبارکباد۔

    ReplyDelete
  7. ایکس جیالاJune 10, 2015 at 7:47 PM

    'مین مینیجمنٹ' نے مجھے ہنسا ہنسا کر دوہرا کردیا۔ اتنے سارے 'مینوں' کو مینیج کرنا آسان کم نہیں ہے بھائی جان لیکن بے بی ڈول کو کافی پریکٹس ہے۔

    ReplyDelete
  8. عمران خان نے تو رکھا ہوا ہی تھا اب عمران بھائی نے بھی پٹواریوں کی دم پر پاؤں رکھ دیا ہے۔ زبردست بلاگ ہے۔ اس کو بلاگ آف دی ائیر کا ایوارڈ ملنا چاہیئے۔

    ReplyDelete
  9. مجھے یقین ہے کہ جس طرح میاں صاحب اپنی شادی کی وڈیو اور Shrek کے کارٹون میں تمیز نہیں کر پائے اسی طرح یہ بلاگ ان کو اپنی حقیقی ڈائری ہی لگے گا. ....

    کنکری کا جوابی ڈرون ...

    ReplyDelete
  10. فاطمہ کی مماJune 10, 2015 at 8:55 PM

    بہت اچھا لکھا گیا ھے
    انکی لوہاروں کی اوقات بھی یہی ھے

    پیسہ آگیا مگر اندر کا لوہار پنا نہ گیا

    مزا آیا
    جب میاں ساب نے گانا سنا آئے گا عمران
    اور مزید پسینی چھوٹ گیا

    ReplyDelete
  11. Shrek کی مثال بڑی کمال جوڑی نواز شریف سے آپ نے۔ بہت لطف آیا۔

    ReplyDelete
  12. very nice blog.......
    you have a very nice sense of humour..... Character of Mian Sahab is very funny.......

    ReplyDelete
  13. اولاً تو آپ اس خوب صوت تحریر پر داد کے مستحق ہیں اور ثانیاً آپ کی کمال حس مزاح کی داد دینا بھی واجب سمجھتا ہوں۔ خیر آپ نے کسر نفسی سے کام لیا ہے ورنہ میاں صاحب بذات خود اتنی ناپسندیدہ اور کریہہ شخصیت کے مالک ہیں کہ حیرانگی کی بات ہے کہ خود کو دیکھ کر شرمندہ نہیں ہوتے۔ اور جاہل پٹواریوں کا بیان بھی آپ گول کر گئے ورنہ ایسی گھٹیا سوچ کے مالک افراد پر لعن طعن جتنی کی جائے کم ہے۔ خیر آپ کی شگفتہ مزاجی کے قائل ہو گئے

    ReplyDelete
  14. اس پوسٹ کو پڑھ کے لال بیگ نے تو پٹیاں کرانی شروع کر دی ہوں گی اب تک
    میں ذرا جا کے چیک کروں اس کی کیا حالت ہے، تھوڑی تیمار داری بھی کر لوں گا اگر تو کہے تو :P

    رومانس والے پیراگراف کو تھوڑا سا تڑکا لگ جاتا نا تو میرے جیسوں کو ”سٹوری“ کا مزہ بھی آ جاتا :D

    ReplyDelete
  15. وسیم اخوندJune 11, 2015 at 2:04 AM

    بڑا ہی مزا آیا پڑھ کر۔ نواز شریف کی تاریخ سوائے اندھے بہرے درباریوں کے سب جانتے ہیں۔
    لکھتے رہیں۔ آج کل ایسا مزاح کم ہی پڑھنے کو نصیب ہوتا ہے۔
    چاچاری ساری رات ٹوائلٹ کے چکر لگائے گا۔ بہت ہنسی آئی پڑھ کر۔

    ReplyDelete
  16. Dear brother, this writing of yours is very humorous. keep it up.

    ReplyDelete
  17. چور چور چور میرے بلاگ کی کاپی کرتا ہے۔ اوقات تیری دو ٹکے کی نہیں اور ہم جیسوں سے پنگے لیتا ہے۔ ہٹا اس کو اپنے بلاگ سے ورنہ تو جہاں ہے وہیں سے غائب کروا دوں گا۔

    ReplyDelete
  18. عِمران بھائی مزا آگیا۔ آج سے بیس سال پہلے ایک صاحب کا آرٹیکل پڑہا تھا جو کہ بدقِسمتی سے میاں صاحب کے انگریزی کے ٹیوٹر رہ چُکے تھے ۔ اب اُنہوں نے کیا لِکھا ہو گا وہ سب تو خیر اب قوم کے سامنے ہی ہے اور جِسے اِس پوسٹ میں آپ نے سمو ڈالا ہے ۔ بہت اعلی

    ReplyDelete
  19. ھاھاھاھاھاھا۔۔۔۔۔
    حضرت جی۔ یہ آپ نے خود لکھا ھے؟۔۔۔کمال کر دیا۔

    ReplyDelete
  20. نہیں کاشف بھائی۔۔۔ فیلپینو سیکریٹری سے لکھوائی ہے۔۔۔

    ReplyDelete
  21. Main Jee App Ka Khana .hahahahahah

    ReplyDelete

اگر آپ کو تحریر پسند آئی تو اپنی رائے ضرور دیجیے۔