نفرتوں میں گهرا شخص

اپنے اردگرد پھیلی نفرتوں سے اکتا گیا ہوں۔۔۔ چاہ کر بھی اپنی محبتیں سب میں پھیلا نہیں پایا۔۔۔ یہ خواہش کہ سب ایک دوسرے سے محبت کریں۔۔۔ میرے لیے۔۔۔ اپنے لیے۔۔۔ دوسروں کے لیے۔۔۔ اللہ کے لیے۔۔۔


محبت اتنا مشکل کام نہیں۔۔۔ جتنا سب نے بنا لیا ہے۔۔۔


مجھ سے نا سہی۔۔۔ میری خاطر ہی سہی۔۔۔ ایک دوجے سے محبت کر لو۔۔۔ میری خاطر بھی نا سہی۔۔۔ تو اللہ واسطے ہی اپنی بدگمانیاں، تلخیاں اور نفرتیں مٹا دو۔۔۔


کیا لے جائیں گے اس دنیا سے۔۔۔ نفرت۔۔۔!!! تلخیاں۔۔۔!!! بدگمانی۔۔۔!!!


نفرت کرو گے تو نفرت پاو گے۔۔۔


محبت کا بدلہ محبت اور عزت کے بدلے عزت پاو گے۔۔۔


گر بانٹ سکتے ہو تو محبت بانٹو۔۔۔ نفرت کسی کام نا آئے گی۔۔۔


محبت دعا کی صورت حساب آسان کر دے گی۔۔۔ اور نفرت دنیا کو بھی عذاب بنا دے گی۔۔۔


ایک دوسرے کو معاف کر دو۔۔۔ دل سے۔۔۔ معاف کر کے۔۔۔ معافیاں مانگ کر۔۔۔ خود کو صاف کر لو۔۔۔ دل کے داغ مٹا دو۔۔۔ اپنے لیے نا سہی۔۔۔ تو میرے لیے۔۔۔ اللہ کے لیے ہی سہی۔۔۔


میں اپنے اردگرد پھیلی نفرتوں سے اکتا گیا ہوں۔۔۔ چاہ کر بھی اپنی محبتیں سب میں پھیلا نہیں پایا۔۔۔

3 Comments

  1. گستاخی ہو جانے کے خدشہ کی وجہ سے پیشگی معذرت کی درخواست کے بعد عرض ہے کہ کم تعلیم کے ساتھ ساتھ ناتجربہ کار ہونے کے باعث غلطی اور گستاخی ہو جانے کا بہت خدشہ رہتا ہے میں اسی لئے بالعموم تبصرہ سے گریز کرتا ہوں ۔
    عرض یہ ہے کہ دوسروں پر عبور حاصل کرنا جسے بذبان فرنگی کنٹرول کرنا کہتے ہیں بہت مشکل بلکہ ناممکن عمل ہے ۔ آدمی اپنے پر عبور حاصل کر لے ۔ یہ بھی بہت بڑی بات ہے ۔ چنانچہ دوسروں میں نفرت سے متاءثر ہو کر اپنا دل بوجھل کرنے کی بجائے خود محبتیں پھیلایئے کہ سیانے کہہ گئے ہیں محبت سب پر حاوی ہوتی ہے یعنی نفرتوں کے فُقدان میں ممد و معاون ثابت ہوتی ہے

    ReplyDelete
  2. جو شخص دوسروں کو تکلیف دیتا ہے اور نفرت پھیلاتا ہے وہ خوف نہ تو چین سے رہ سکتا ہے اور نہ ہی نفرت کے بدلے پیار پا سکتا ہے۔

    ReplyDelete
  3. محمد اشفاقJuly 22, 2017 at 10:27 PM

    اچھی چیزیں شیئر کرنا میری عادت ہے
    اپنے نام سے نہیں کرتا میں کسی کے لکھے ہوئے کو جو باتیں مجھے پسند ہوتی ہیں اُسے دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں پر کچھ لوگ یہ نہیں چاہتے اس لئے کاپی رائٹ بنا کر رکھ دیتے ہیں اچھے خیالات اُمت کی امانت ہوتے ہیں یوں اسے قید کرکے مت رکھیں
    "شُکرا

    ReplyDelete

اگر آپ کو تحریر پسند آئی تو اپنی رائے ضرور دیجیے۔