ٹیگو ٹیگی۔۔۔!!! I Tag You...

یہ ٹیگو ٹیگی کیا ہے۔۔۔ یہ ٹیگو ٹیگی۔۔۔؟؟؟


ٹیگو ٹیگی کا مطلب۔۔۔!!!!... I Tag You...


رہنے دیں جی ساہنوں کی۔۔۔


ہمیں تو جی حکم ملا کہ ایک عدد ٹیگ کا جواب دیں اور سلسلہِ ٹیگ جاری رکھیں۔۔۔ تو بسم اللہ کرتا ہوں۔۔۔


سوال نمبر 1 :  2012ء میں کیا خاص یا نیا کرنا چاہتے ہیں؟


جواب: انشاءاللہ۔۔۔ اگر اللہ تبارک تعالیٰ نے چاہا تو والدہ کو عمرہ کرواوں گا۔۔۔ والدہ چونکہ بیمار ہیں تو انکی  تمام عبادات وہیل چئیر پر ہونگی۔۔۔ یوں تو کچھ بھی کر لوں ان کی محبت اور خدمت کا صلہ نہیں اتار سکتا۔۔۔ لیکن اپنے تئیں کوشش ضرور کروں گا کہ اپنی ماں کی ہر عبادت میں ان کا ہاتھ تھام سکوں اور اپنے والدین کی حتی الوسع خدمت کر سکوں ۔۔۔۔


سوال نمبر  2 : ۔ 2012ء میں کس واقعے کا انتظار ہے؟


جواب:


۔۔۔ اللہ سے دعا ہے کہ دیار غیر میں مسلمان اپنا مقام پیدا کریں۔۔۔ ناصرف دیار غیر میں۔۔۔ بلکہ اپنے اپنے ممالک میں بھی۔۔۔ اور ایک قوم بن کر ابھریں۔۔۔ آمین۔۔۔


۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم، ٹیسٹ اور ون ڈے میں کم از ٹاپ تین میں ہی آ جائے۔۔۔ اور کھلاڑیوں کی رینکنگ میں ٹاپ ٖپانچ میں کم از کم چار پاکستانی بیٹسمین اور بالرتو ہوں ہی۔۔۔ جانتا ہوں کہ یہ کچھ ناممکن لگتا ہے۔۔۔ لیکن انتظار میں کیا جاتا ہے۔۔۔


سوال نمبر 3: سال 2011 کی کوئی کامیابی؟


جواب: جی ہاں۔۔۔ صرف سال 2011 کی ہی نہیں بلکہ عمر بھر کی سب سے بڑی کامیابی، بیت اللہ  اور بیت الرسول کی زیارت کرنا ہے۔۔۔


سوال نمبر 4  ؛ سال 2011 کی کوئی ناکامی؟


جواب : ناکامی تو نہیں، نقصان ضرور کہوں گا۔۔۔ اپنے دوسری اولاد کو پانے سے پہلے ہی کھو دینا، سال کا سب سے بڑا نقصان رہا۔۔۔ (ویسے تو یہ بات یہاں لکھنی نہیں چاہیے تھی۔۔۔ لیکن پتا نہیں کیوں لکھ رہا ہوں)۔۔۔ اس کے علاوہ۔۔۔ اللہ کا بڑا کرم رہا کہ زندگی اچھی گزر رہی ہے۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔


سوال نمبر 5 : سال 2011 کی کوئی ایسی بات جو بہت یادگار یا دلچسپ ہو؟


جواب: اس سال اپنے دو گہرے دوستوں کے ساتھ بہترین وقت گزارنے کو ملا۔۔۔ عظیم سے عمرے کے دوران سعودی عرب میں ملاقات ہوئی اور مدینہ منورہ میں حاضری کا شرف عظیم کے ساتھ ہی ملا۔۔۔ جبکہ برہان امریکہ سے کچھ عرصے کے لیے امارات آیا۔۔۔ چونکہ ہم دونوں ایک ہی کمپنی کی مختلف شاخوں میں کام کرتے ہیں۔۔۔ تو تقریبا ڈیڑھ ماہ ہم  دونوں نے دبئی کی شاخ میں ایک ساتھ کام کیا اور بہترین وقت گزارا۔۔۔


سوال نمبر 6 : سال کے شروع میں کیسا محسوس کر رہے ہیں؟


جواب: اپنی پرانی نوکری سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انشاءاللہ تعالیٰ یکم فروری سے دوسری کمپنی میں کام شروع کر دوں گا۔۔۔ ایکسائیٹڈ ہوں۔۔۔ اللہ تعالیٰ سے رحمت و برکت کی دعا ہے۔۔۔


سوال نمبر 7 : کوئی چیز یا کام جو 2012ء میں سیکھنا چاہتے ہوں؟


جواب: فوٹو گرافی کا بہت شوق ہے۔۔۔ بیگم نے پچھلے سال کے آخر میں نیا کیمرہ تحفے میں دیا۔۔۔ کیمرے کا استعمال سیکھنا چاہتا ہوں۔۔۔


مزید اور زیادہ اہم یہ کہ اللہ کی راہ میں استقامت سیکھنا اور پانا چاہتا ہوں۔۔۔


امید ہے کہ اپنے سارے جوابات تسلی بخش طور پر دیے ہیں۔۔۔ اب ٹیگ کرنے کی باری۔۔۔ زیادہ تر بلاگر دوست تو ویسے ہی ٹیگ ہو چکے ہیں۔۔۔ لیکن میں اپنے کچھ دوست بلاگرز کو دوبارہ ٹیگ کر دیتا ہوں۔۔۔ ہمارا کیا جاتا ہے۔۔۔


ڈاکٹر جواد خان   انکل ٹام   افتخار اجمل بھوپال   محمد سلیم   آپا شاہدہ اکرام


 

10 Comments

  1. عمران بھائی ، اللہ تعالیٰ اُلاد کو انسان پر کسی نہ کسی طرح آزمائش بنا ہی دیتے ہیں ۔ لیکن دنیا کی آزمائشوں کا آخرت میں اچھا صلہ ملتا ہے ۔ انشااللہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو گا ۔

    ReplyDelete
  2. بہت خوب عمران صاحب۔ آپ کے جوابات پڑھ کر خوشی ہوئی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو نیک مقاصد میں کامیاب کرے اور پاکستانی ٹیم کو بھی تین بہترین کی فہرست میں شمار کرے۔ آمین :smile:

    ReplyDelete
  3. اور سر جی کیمرہ مبارک ہو ، میں بھی اگلے سال تک ایک کینن خریدنے کا سوچ را ہوں ۔

    ReplyDelete
  4. ارسلان... کینن اچھا کیمرہ ہے... استعمال زرا مشکل ہے... لیکن ایک بار جو استعمال کرنا آ جائے... تو پھر بندے کا اپنا ٹیلنٹ تصویر کو خوبصورت طریقے سے لینے میں کام آتا ہے.... جب بھی کیمرہ لینا ہو تو مشورہ ضرور کر لینا... ...

    ReplyDelete
  5. محمد اسد صاحب... بلاگ پر تشریف آوری کا بہت شکریہ... اور دعاووں کے لیے اس سے بھی زیادہ شکریہ... امید ہے کہ چکر لگاتے رہیں گے...

    ReplyDelete
  6. نقصان کا پڑھ کر افسوس ہوا۔
    اللہ تبارک تعالی آپ کو مزید اتنی خوشیاں دے کہ سب غم بھول جائیں۔

    ReplyDelete
  7. اللہ تعالٰی آپ کو ایک خوبصورت اور خوب سیرت نعمل بدل عطافرمائے آمین

    ReplyDelete
  8. آپ جدۃ آئے مگر ملاقات نا ہوسکی اسکا مجھے افسوس رہے گا.
    نقصان کے بارے میں جان کر دکھ ہوا. اللہ کی چیز تھی اس نے واپس لے لی. اللہ سبحانہ تعالی بے حد عظمت ، بڑائی ، اور رحمت والے بادشاہ ہیں اور جب اللہ تعالیٰ کسی کو کوئی چیز دے کر واپس لیتے ہیں تو اسکے بدلے میں پہلے سے کہیں بہتر عطا کرتے ہیں.

    ReplyDelete
  9. ڈاکٹر جواد صاحب... افسوس تو مجھے بھی بہت ہے کہ آپ سے کوشش کے باوجود ملاقات نہیں ہو سکی... انشاءاللہ اب جب بھی چکر لگا تو ضرور ملیں گے... دعاووں میں یاد رکھیے گا...
    آپ نے درست فرمایا... کہ اللہ کی چیز تھی، اللہ نے واپس لے لی... اور اللہ سے کوئی شکوہ نہیں ہو سکتا... وہ ہمارے لیے بہتری ہی چاہتا ہے...

    ReplyDelete
  10. جوابات تو بڑے مزے کے اور ساتھ ہی دعا ہے کہ اللہ آپ کو نئے سال میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیابی عطا کرے.

    باقی میں جواد بھائی کی بات ہی دہرائونگا کہ جب اللہ کسی کو کوئی چیز دے کر لے لیتے ہیں تو اس کے بدلے پہلے سے بہتر عطا کرتے ہیں. اللہ کی مصلحتوں پر شکوہ نہ کرنا ہی مستحب ہے لیکن بحرحال دل میں کسک تو باقی رہ جاتی ہے. اللہ آپ کو اس صدمے سے نکلنے کی توفیق دے اور اس سے زیادہ خوشیاں عطا کرے.

    ReplyDelete

اگر آپ کو تحریر پسند آئی تو اپنی رائے ضرور دیجیے۔