کتنے اچھے تھے ہم دونوں..




کتنے اچھے تھے ہم دونوں..
دھن کے پکے تھے ہم دونوں...


ًمخلص مخلص، پاگل پاگل...
ایک ہی جیسے تھے ہم دونوں...


مل جاتے تو پورے ہوتے...
آدھے آدھے تھے ہم دونوں...


واپس آنا تھا نا ممکن...
گزرے لمحے تھے ہم دونوں...


خشک ہوا، صحرا کی صورت...
جھیل سے گہرے تھے ہم دونوں...


سلب کیا حالات نے ہم کو...
خودرو پودے تھے ہم دونوں...


یاد کرو اس پیار کی خاطر...
سو دکھ سہتے تھے ہم دونوں...


کیوں اتنے بے دید ہوئے...
دید کے پیاسے تھے ہم دونوں...


لوگ بہت عیار تھے فاتح...
بھولے بھالے تھے ہم دونوں...

2 Comments

  1. لوگ بہت عیار تھے فاتح
    بھولے بھالے تھے ہم دونوں
    واہ واہ بھائی کمال ہے

    ReplyDelete

اگر آپ کو تحریر پسند آئی تو اپنی رائے ضرور دیجیے۔