میرے نئے بلاگ پر خوش آمدید


ستمبر 2010 سے شروع ہونے والا بلاگنگ کا میرا سفر ورڈ پریس ڈاٹ کام سے ہوتا ہوا ڈاٹ کو ڈاٹ س سی تک پہنچا اور اب ترقی کی منازل طے کرتا ہوا میرے ذاتی ڈومین ڈاٹ کام پر آ پہنچا ہے۔ اپنا ذاتی ڈومین ہونے کی بھی اپنی ہی خوشی ہوتی ہے۔۔۔ کہ چلو جی کوئی چیز تو ایسی ہے جس پر صرف میرا نام ہے اور میرے ہی تصرف میں ہوگی۔۔۔

میرے بلاگنگ کے سفر میں بہت سے ایسے دوست ہیں، جنہوں نے وقتاً فوقتاً میری مدد کی اور میرا ساتھ دیا۔۔۔ نام نہیں لوں گا کہ میرے دوست جانتے ہیں کہ میں ان کی بات کر رہا ہوں۔۔۔

خیر جناب۔۔۔ اب میرا بلاگ مستقل طور پر اپنے نئے ڈومین پر منتقل ہو گیا ہے۔۔۔ جب تک اردو سیارہ کے منتظمین میرے نئے بلاگ  کا لنک اپ ڈیٹ نہیں کرتے، تب تک مجبوراً میری نئی تحاریر کا کچھ حصہ میرے پرانے بلاگ پر ملے گا۔۔۔ اور پوری تحریر میرے اس نئے بلاگ پر۔۔۔

آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنے بلاگ رول، بک مارکس اور فیورٹس میں میرے نئے کو لنک کو اپڈیٹ کر لیں۔۔۔ اور تمام تبصرے میرے نئے بلاگ پر کریں۔۔۔

میرے بلاگ کے سب قارئین اور مبصرین کا بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے مجھ جیسے ناچیز کی تحاریر کو اپنایا، پڑھا اور سراہا۔۔۔ اور مجھے اپنوں میں جگہ عنائیت کی۔۔۔

والسلام

دعاووں کا طالب

محمد عمران اقبال

15 Comments

  1. عمران بھائی!
    ڈھیر ساری مبارک ہو۔ اللہ تعالٰی آپ کے قلم کو حق و انصاف اور پاکستان و اسلام کی سر بلندی کے لئیے مذید نکھار اور ذہن و دلوں کو مسخر کر لینے والی طاقت و دانائی دے۔

    ReplyDelete
  2. نئی جگہ اور ذاتی ڈومین نیم کی بہت بہت مبارک ہو.
    امید ہے نئے ڈومین نیم پر پرجوش جذبے کے بلاگنگ کا سفر رواں دواں رہے گا.

    ReplyDelete
  3. او جی مبارکاں مبارکاں ، اللہ مبارک کرے ،،،

    ReplyDelete
  4. نئے ڈومین پر منتقلی کی بہت بہت مبارکباد قبول کیجئے جناب

    ReplyDelete
  5. نئی گھر والی مبارک ہو

    ReplyDelete
  6. مبارکاں جی مبارکاں....

    ReplyDelete
  7. اپنی ڈومین کی مبارکباد قبول فرمائیے. اب آپ کی زمہ داری اور بڑھ گئی ہے. شہرت ہو یا بدنامی، اب آپ کی ڈومین کا مستقبل آپ کے کی بورڈ میں ہے.

    ReplyDelete
  8. congratulations......... :cheerful:

    ReplyDelete
  9. Congratulationz........

    ReplyDelete
  10. آپ کو بہت بہت مبارک ہو
    اللہ آپ کو مزید کامیابیاں دے

    ReplyDelete
  11. السلام علیکم
    نئی ڈومین کی بہت مبارک ہو۔
    لگتا ہے ڈاٹ کو ڈاٹ سی سی والے سب ترقی کی طرف گامزن ہیں۔
    ماشاء اللہ بہت خوبصورت اور منظم بلاگ سیٹ کیا ہے آپ نے۔

    ReplyDelete
  12. عمران اقبالJuly 30, 2011 at 11:25 PM

    جناب جاوید گوندل صاحب، وقار اعظم بھائی، ڈاکٹر جواد صاحب، ایم اے راجپوت صاحب، امیتاز بھائی، م بلال صاحب اور وفا صاحبہ آپ سب کی مبارکباد اور دعاووں کا بہت شکریہ۔

    سعید بھائی۔۔۔ نئی گھر والی کی بات تو کیا خوب کہی آپ نے۔ مزہ آ گیا پڑھ کر۔شکریہ

    ڈاکٹر منیر صاحب۔۔۔ جانتا ہوں کہ زمہ داری میں اضافہ ہو گیا ہے۔۔۔ امید ہے اس زمہ داری کو احسن طریقے سے نبھا پاوں گا۔

    جناب عمیر ملک۔۔۔میرے بلاگ پر آپ کو خوش آمدید۔۔۔ جناب جب آپ نے تبصرہ کیا تو میں اس وقت ایک دوسری تھیم پر کام کر رہا تھا۔۔۔ کیا آپ نے موجودہ تھیم کو پسند کیا یا دوسری تھیم کو۔۔۔؟ ضرور بتائیے گا۔

    ReplyDelete
  13. مبارک ہو عمران ۔۔۔

    ReplyDelete

اگر آپ کو تحریر پسند آئی تو اپنی رائے ضرور دیجیے۔