[youtube]5cc8sGNjCO8[/youtube]
ابھی ہنسنے کو دل چاہے۔۔۔
تو رو دینا۔۔۔
محبت اب نہیں ہوگی۔۔۔
ابھی تم دل کو رہنے دو۔۔۔
ابھی چپ چاپ سہنے دو۔۔۔
ؐمحبت اب نہیں ہوگی۔۔۔
ابھی اشکوں کے ایندھن میں۔۔۔
ہمارے خواب جلتے ہیں۔۔۔
محبت اب نہیں ہوگی۔۔۔
ابھی منزل کہاں کوئی۔۔۔
رہِ برباد میں ہوگی۔۔۔
محبت اب نہیں ہوگی۔۔
یہ کچھ دن بعد میں ہوگی۔۔۔
محبت اب نہیں ہوگی۔۔۔
10 Comments
[...] محبت اب نہیں ہوگی۔۔۔ [...]
ReplyDeleteآج کی دنيا ميں محبت ہے ہی کہاں ؟ اور جسے محبت کہا جاتا ہے اس ميں اور دُشمنی ميں فرق کيا ہے ؟
ReplyDeleteبھائی
ReplyDeleteیہ محبت ہوتی کیا ہے
اپنے مفادات کے لیے کسی کے جذبات سے کھیلنا ؟؟؟؟'
محبت ہونی بھی نہیں چاہئیے
افتخار صاحب۔۔۔ محبت ہے تو۔۔۔ لیکن بہت زیادہ شکلوں میں ہے۔۔۔
ReplyDeleteوسیم بھائی۔۔۔ مفادات کے لیے کسی کے جذبات سے کھیلنا تو واقعی محبت نہیں ہے۔۔۔ لیکن محبت ایک بڑا خوبصورت جذبہ ہے۔۔۔ بشرطیکہ سجی ہو۔۔۔ محبت ہونی چاھیے ورنہ زندگی میں کیا حسن رہ جائے گا۔۔۔
ویسے سچی بات تو یہ ہے کہ میں انسانوں کے درمیاں محبت کو آج تک نہیں سمجھ سکا ہوں . جو زیادہ مناسب بات مجھے محبت کے بارے محسوس ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ ایک سماجی تعلق ہے جو انسان اپنی ضرورت کو پوری کرنے کے لئے استوار کرتا ہے .ایک کاروباری شراکت داری کی طرح ...جس پر شاعر لوگوں نے خواہ مخواہ میں محدب عدسے لگا دیے ہیں..
ReplyDeleteعمران ۔۔
ReplyDeleteمیں تو اتنا ہی کہوں گا ۔۔
۔
محبت تب نہیں ہوئی تو اب کیا ہو گی
ڈاکٹر جواد صاحب۔۔۔ اب میں کیا کہوں۔۔۔ آپ نے محبت کو کاروباری شراکت کا نام دے دیا۔۔۔ محبت کا معنی بڑا وسیع ہے۔۔۔ ہر انسان کو زندگی میں ساتھ چاہیے اور سچی محبت کا ساتھ مل جائے تو کیا ہی بات۔۔۔ زندگی خوبصورت ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔ سچی محبت میں تو نا "میں" ہوں اور نا "تم" ہو۔۔۔ بس "ہم" ہیں۔۔۔
ReplyDeleteامتیاز بھائی۔۔۔ محبت اب نہیں ہو گی تو کب ہو گی۔۔۔؟؟؟ کر لو یار۔۔۔ ایک دو محبتیں کھڑکا ہی ڈالیں۔۔۔ میری دعا ہے کہ جس سے محبت ہو آپ کو۔۔۔ اس سے شادی بھی ہو جائے۔۔۔ کچھ دیر کے لیے ہی صحیح، افاقہ ضرور ہو گا۔۔۔ بس عشق سے دور رہیے گا۔۔۔ عشق لاعلاج مرض ہے۔۔۔
بلکل محبت ایک بڑا خوبصورت جذبہ ہے لیکن اگر ماں باپ سے ہو بہن بھائی سے ہو لیکن آج کل تو جیسے ہی محبت کا نام آتا ہے ہمارے دماغ میں لڑکا لڑکی کا ہی خیال آتا ہے اور یہاں پر میں بھی بھائی جواد کی بات پر اتفاق کرتا ہوں ایسی محبت کو میں بھی آج تک نہیں سمجھ پایا بس جو سمجھا وہ یہ ہی کے ایسی محبت میں صرف مفادات ہی زیادہ ہوتے ہیں بہت کم ہی ایسی محبت ہو گی جو حواس اور ذاتی مفاد کی ملاوٹ سے پاک ہو اور جس میں تھوڑی سچائی ہو .اور محبت کی ساری کہانیاں ایک جیسی ہی ہوتی ہیں۔ ایک مرد، ایک عورت اور ان کے مابین ازلی کشش۔ جسے لوگ محبت کا نام دیتے ہیں......................
ReplyDeleteویسے بھائی عمران یہ عشق میں اور محبت میں کیا فرق ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
وسیم بھائی۔۔۔ محبت اور عشق میں زمین آسمان کا فرق ہے۔۔۔ کچھ لکھ رہا ہوں آجکل اس پر۔۔۔ جلد ہی پوسٹ کروں گا انشااللھ۔۔۔ پھر فرق واضح ہو جائے گا۔۔۔
ReplyDeleteجی بھائی
ReplyDeleteانتظار رہے گا
اگر آپ کو تحریر پسند آئی تو اپنی رائے ضرور دیجیے۔