“اسلامی” جمہوریہ پاکستان

تو اب یقین آ ہی گیا۔۔۔ کہ ہمارے ملک “اسلامی جمہوریہ پاکستان” کے صرف نام کے ساتھ ہی اسلام آتا ہے۔۔۔ ہم “اسلام” کا نام استعمال تو کر رہے ہیں لیکن نا تو ہم پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وسلم کو مانتے ہیں اور نا ہی ان کی تعلیمات کو۔۔۔ ہم نا ہی قران کو جانتے ہیں اور نا ہی قران کی مانتے ہیں۔۔۔ مثال کے طور پر:

1) “اسلامی جمہوریہ پاکستان” کے مسلمان وزیر داخلہ جناب رحمن ملک صاحب “سورۃ اخلاص” سے نا واقف ہیں۔۔۔ “سورہ اخلاص” جیسی چھوٹی سورت انہیں یاد نہیں تو نماز میں کوئی اور سورت کیسے پڑھتے ہونگے۔۔۔ بشرطیکہ نماز پڑھتے ہیں۔۔۔





2) مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما جیسے اپنے اپنے باپوں کا دفاع کر رہے ہیں اور ذاتیات پر اتر آئے ہیں ویسے تو انہوں نے رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں یورپ کی گستاخی پر مذمت بھی نہیں کی۔۔۔ تو میرے لیے تو یہی ثابت ہوتا ہے کہ ان ڈراموں کے لیے نواز شریف اور الطاف حسین جیسے منافق ہی پیغمبر ہیں (نعوذباللہ)۔۔۔









3) زرداری صاحب بھٹو کی قبر پر کھڑے ہو کر یہ بکواس کر رہے ہیں کہ “اس قبر والے کی عبادت کروِِ، یہ تمھاری دعائیں قبول کروائیں گے”۔۔۔ اب اس سے بڑھ کر شرک کیا ہوگا۔۔۔جب ملک کا صدر ہی مسلمان کے نام پر دھبہ ہے تو میں عام عوام سے کیا توقع رکھوں۔۔۔





جناب میرے لیے اب یہ ملک “اسلامی” نہیں رہا۔۔۔ میرے لیے یہ صرف جمہوریہ پاکستان ہی رہ گیا ہے۔۔۔ مجھے شرم آ رہی ہے کہ میرے جیسے عام لوگ ان لیڈروں کو ووٹ دے کر بار بار حکومت میں لا رہے ہیں جنہیں نا تو اسلام سے کوئی غرض ہے اور نا پاکستان سے۔۔۔

7 Comments

  1. سُنا تھا کہ اسلام زندہ ہوتا ے ہر کربلا کے بعد ۔ اسی اُميد پر ہيں کہ موجودہ کربلا کے بعد اسلام پھر زندہ ہو گا

    ReplyDelete
  2. ويسے گستاخ خاکوں کی مذمت ميں نے بھی نہيں کی تھی ۔ مگر گڑگڑا کر اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگی تھی کيونکہ يہ سب کچھ ہم لوگوں کے بد اعمال کا نتيجہ ہے

    ReplyDelete
  3. Bhai Imran Yeh Mulk Practically Kabhi Islami Nahen Raha but theoriticallly and constitutionally Islami Hai. Abb yeh Awam ka Farz banta hai bilkul 5 Waqt Namaz Ki tarah keh un logo se Jaan Chura kar Khilfat ka Haqdar Logo ko Masnade Khilafat per Faez Karein.

    ReplyDelete
  4. انتہائی دکھ کی باتیں ہیں یہ سب۔

    ReplyDelete
  5. تلخابہ: خلافت کا صحیح مستحق ہے کون۔۔۔ اس کا کیسے پتا چلائیں۔۔۔ اب خلیفہ بنے تو بنے کون؟

    اجمل صاحب۔۔۔ آپ نے تو اللہ کے سامنے معافیاں مانگ لیں لیکن باقی امت اسلام کا کیا کریں جنہیں کوئی پرواہ ہی نہیں۔۔۔ میں اسلام میں اجتماعی کوشش کا حامی ہوں۔۔۔ ہر اور ہر مسلمان جب تک توبہ کر کے اپنے اعمال درست نہیں کریگا تب تک کچھ نہیں بدلے گا۔۔۔ مجھے یقین ہے اس بات کا۔۔۔

    ReplyDelete
  6. koi b aik esa nai pak ki siyasat mai jo ghadar e watan na ho

    ReplyDelete
  7. Hvor er det dejligt at høre at der er sket noget i den her sag, det er kanon det I har gjort, gid der var flere der gjorde det.Knus og dejlig søndag

    ReplyDelete

اگر آپ کو تحریر پسند آئی تو اپنی رائے ضرور دیجیے۔