یہ زندگی بھی کتنی عجیب ہے...

یہ زندگی بھی کتنی عجیب ہے...

 کبھی میں سوچتا ہوں... کہ اپنا کون ہے یہاں؟


مجھے یقین ہے... کہ کوئی نہیں ہے اپنا...
 ہر انسان خود اپنے لئے جی رہا ہے... سنا بھی ہے اور پڑھا بھی ہے... کہ روز قیامت نفسہ نفسی کا عالم ہوگا... لیکن اب محسوس ہوتا ہے کہ آج ہی قیامت کا دن ہے... نفسہ نفسی ہی چل رہی ہے... ہر ایک کو صرف اپنی سوجی ہے... کسی دوسرے کی کوئی پرواہ ہی نہیں... چاہے ماں باپ ہوں... بہن بھائی ہوں... بیوی ہو یا اولاد ہو... اور چاہے دوست ہی ہوں... ایک وقت تک تو ساتھ ہونگے... لیکن وقت ضرورت انہیں اپنے ساتھ کھڑا کم ہی پاینگے...

خوشی میں تو سب شامل ہونگے... لیکن غم یا تنہائی میں شاید ہی کوئی ساتھ دے...

ان میں میں بھی شامل ہوں اور آپ بھی...

0 Comments