ہم اور ہمارا میڈیا

بسم الله الرحمن الرحیم


سمجھ نہیں آ رہی کہ ہم بحثیت ایک قوم کہاں جا رہے ہیں...اور ہماری سماجی ذمداریاں کہاں چلی گیی ہیں...


ہر پاکستانی چینل پر اب تک سیالکوٹ دہشت گردی کی کوئی نہ کوئی نئی ویڈیو آ رہی ہے... مزید تشدد دکھایا جا رہا ہے... واہ واہ حاصل ہو رہی ہے کہ میڈیا کتنا سپورٹ کر رہا ہے مظلوم خاندان کو... بیشک میڈیا کا کردار بہت اچھا ہے اس سانحے کو منظرام پر لانے کی لئے... لیکن کیا اب 4 دن گزر جانے کی بعد اب اس کی مزید ضرورت ہے... کیا صرف اتنا کافی نہیں کہ ان مظلوم بچوں کے ماں باپ کو انصاف دلانے کے لیے جدوجہد کی جائے نہ کے ان کے زخموں پر اور نمک لگایا جائے اور نئےنئے بہیمانہ سین دکھا کر اور باقی دنیا کو تشدد کے نئے راستے سیکھا کر اپنی TRPs میں اضافہ کیا جائے...


قوم کیا پہلے ہی کم ڈپریس ہے جو مزید ڈپریشن میں اضافہ کیا جا ہے اور ان معصوم بچوں کی خون سی لت پت لاشیں بھی بڑے فخر سے دکھایی جا رہی ہیں...


سچ لکھ رہا ہوں کہ آج تراویح کی نماز کے بعد مجھ جیسے بے حس انسان نے بھی یہ خاص دعا کی کہ الله ان ظالموں کو، جو اپنے آپ کو کسی تیس مار خان کی اولاد سمجھ کر نہتے بچوں پر ڈنڈے اور اینٹیں برساتے رہے، ان کے ساتھ بھی وہی بلکے اس سے بھی برا سلوک ہو... اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی... آمین


1 Comments

  1. کيا واقعی ہم قوم ہيں ؟ کيا ہم قوم کے نام کو ہی بدنام نہيں کر رہے ؟ امريکا ميں درجنوں رنگ و نسل کے لوگ بستے ہيں مگر سب کی ايک قوميت ہے "امريکی"۔
    ہمارے ہاں ہر گوشے سے قوميتوں کی آواز اُٹھتی ہے ۔ کسی کو اپنی موت اور پيدا کرنے والے پر ہی يقين نہيں اور اگر ہے تو اُسے بيوقوف سمجھا جاتا ہے ۔
    جب 1964ء ميں پاکستان ميں لاہور سے پہلا ٹی وی سٹيشن شروع ہوا تھا تو کسی نے کہا کہ "شيطانی چرغہ شروع ہو گيا " ۔ اُس وقت ميں بھی اس جملے پر حيران ہوا تھا مگر کئی سال سے سوچ رہا ہوں کہ وہ شخص کتنا ذی شعور اور دُورانديش تھا

    ReplyDelete

اگر آپ کو تحریر پسند آئی تو اپنی رائے ضرور دیجیے۔