بلاگنگ کا ایک سال

لکھنا شوق ہے۔۔۔ لیکن لکھنا آتا ہی نہیں تھا۔۔۔ اب بھی نہیں آتا۔۔۔ بس کوشش کرتا ہوں کہ اپنے الفاظ احباب تک پہنچا سکوں۔۔۔ بڑی مشکل سے پہلی تحریر لکھی۔۔۔ پھر دوسری اور پھر تیسری۔۔۔ اور آج اپنے بلاگ کے پورے ایک سال ہونے پر اپنی ترانویں تحریر لکھ رہا ہوں۔۔۔



سال ہوگیا بلاگنگ کرتے۔۔۔ پہلا تبصرہ "افتخار اجمل صاحب" کا تھا۔۔۔ جس نے مجھے مزید لکھنے کی رغبت دلائی اور ہمت افزائی کی۔۔۔ پھر کارواں بنتا رہا۔۔۔ اور آج بلاگرز کے جمِ غفیر میں مجھ ناچیز کو کوئی ایک لکھاری کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔۔۔

کیا کیا نا لکھا۔۔۔ مذہب پر اپنے جنون کا احوال، پاکستان کے بارے میں کچھ تجزیے، بلاگستان کے ماحول پر "پرمغز" تحاریر، کچھ اپنی ذاتی تجربات۔۔۔ اور کچھ فضول بندوں پر تنقید۔۔۔ کیا کیا نا لکھا۔۔۔!!!

اب ایسا لگ رہا ہے کہ لکھتے لکھتے الفاظ ہی ختم ہو گئے۔۔۔ کیا لکھوں، کیوں لکھوں، کس کے لیے لکھوں۔۔۔ کیا میرے الفاظ کی کچھ اہمیت ہے۔۔۔ کیا میرے الفاظ کسی کی سوچ بدل پائے ہیں۔۔۔ کیا میری تحاریر کسی ایک شخص کے لیے ہی معاون ہو پائی ہیں۔۔۔؟ اتنے سوال۔۔۔ اور حسب معمول، میرا کورا دماغ۔۔۔

بلاگنگ کا مقصد کیا ہے۔۔۔؟ کیا میں اپنی ذاتی سوچ اور تجربات کو قارئین کے ساتھ بانٹ سکتا ہوں۔۔۔ کیا میں اپنے مصائب دنیا کے سامنے لا سکتا ہوں۔۔۔ اور کیا دنیا میرے مصائب پر توجہ دے سکتی ہے۔۔۔؟ کیا مجھے میری مشکلات کے حل میرے مبصرین دے سکتے ہیں۔۔۔ ؟ پھر وہی بات۔۔۔ بلاگنگ کا صحیح مقصد میں سمجھ ہی نہیں پا رہا۔۔۔

کیوں لکھتا ہوں جب لکھتے ہوئے بھی سوچنا پڑتا ہے کہ زندگی کا فلاں پہلو، میری سوچ اور میرے نظریات دنیا کے سامنے لانے والے نہیں۔۔۔ خود تک چھپا کر رکھنا بہتر ہے۔۔۔ تو کیا فائدہ میرے لکھنے کا۔۔۔ جب کسی سے زبانی کہہ نہیں سکتا، اپنا آپ کسی سے بانٹ نہیں سکتا تو پھر لکھنے میں بھی "پراکسی" کیوں لگانی پڑ رہی ہے۔۔۔ کیوں میں کسی بھی طریقے سے خود کو دنیا کے سامنے نہیں رکھ پا رہا۔۔۔ کیوں لکھتے لکھتے، میرے الفاظ میرا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں ۔۔۔۔

میں واقعی بلاگنگ کی صحیح روح کو سمجھ ہی نہیں پا رہا۔۔۔

ہاں بلاگنگ کا فائدہ کسی حد تک یہ ہوا کہ مجھے کچھ ایسے احباب مل گئے، جن سے دوستی کرنا ہی میرے لیے باعث فخر ہے۔۔۔ میرا دل چاہتا کہ کاش میں ان حضرات سے ملوں اور ان سے بہت کچھ سیکھوں۔۔۔ ان سے باتیں کروں اور ان کی باتیں سنوں اور سیکھتا رہوں۔۔۔

باتیں تو ایویں کی چلتی ہی رہتی ہیں۔۔۔ میں باتوں باتوں میں اپنے بلاگ کو سالگرہ مبارک کہنا نا بھول جاوں۔۔۔ تو اے میرے پیارے بلاگ، تو جیے ہزاروں سال۔۔۔ شیر لگا ایں سوہنیا۔۔۔

دل چاہ رہا ہے کہ اپنے بلاگ کے بارے میں کچھ اعدادوشمار آپ سے شئیر کروں۔۔۔ تو دل چاہے تو پڑھ لیں۔۔۔ نا چاہے تو نظر انداذ کر یں۔۔۔

22اگست 2010 سے 22 اگست 2011 تک:

کل تحاریر        :    93

کل تبصرے    :    770

بلاگ پڑھا گیا    :    تقریبا 13،000 مرتبہ

 

19 Comments

  1. سالگرہ مبارک ہو!! اور مزید لکحتے رہو!

    ReplyDelete
  2. سال گرہ مبارک بھائی!
    بلاگنگ کی روح ابھی واضح نہیں ہوئی ہے اس لئے بغیر سمجھے لکتے رہیں۔۔۔۔۔۔۔ میں تو سمجھتا ہوں کہ بلاگنگ کے دو فائدہ ہیں ایک ارد گرد کی وہ باتیں جن کو ایک عام آدمی نظر انداز کر دیتا ہے بلاگر نہ صرف ان کو پکڑتا ہے بلکہ ان سے نتیجے بھی نکالنے لگتا ہے۔۔۔ دوسرے یہ کہ تحریر و انشاء کے بے شمار اسلوب ہیں جنکی تعلیمی زمانہ میں مشق نہیں ہوپاتی لیکن بلاگ پر یہ ساریں مشقیں کی جاسکتی ہیں۔ کل ملا کے بلاگ لوح طفل ہے جس پر وہ جو من مین آتا ہے لکھتا جاتا ہے

    ReplyDelete
  3. السلام اعلیکم
    بلاگنگ کی سالگرہ مبارک ہو.

    ReplyDelete
  4. مبارک ہو جناب۔ لکھتے رہیے لکھنے سے دل کا بوجھ ہلکا ہوتا ہے۔

    ReplyDelete
  5. سالگرہ مبارک ہو، لکھتے رہیئے، آپ نا صرف اچھا بلکہ بہت ہی اچھا لکھ رہے ہیں۔
    میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے کا اصول اپنائیے اور محبت کے اس پیغام کو عام کرتے رہیئے۔
    اور وہ تحریر تو آپ نے بھی بڑے فخر سے اپنے بلاگ پر لگائی تھی کہ ہمارے الفاظ آئندہ نسلوں کیلئے امانت ہیں۔ بس اس راہنما اصول کو یاد رکھنا ہوگا۔

    ReplyDelete
  6. سالگرہ مبارک ہو۔
    لکھتے رہا کریں ۔
    آپ کا شمار اچھے تے سچے لکھاریوں میں ہوتا ہے۔

    ReplyDelete
  7. مبروک محترم . . . اللہ کرے زور قلم اور ژیادہ . . .

    ReplyDelete
  8. بلاگ کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو اور دعا ہے کہ ایسے بیشمار دن آئیں.

    ReplyDelete
  9. سالگرہ مبارک .
    اب بلاگ کی سالگرہ بھی اپنی شادی کی سالگرہ کی طرح باقاعدگی سے مناتے رہیے گا

    ReplyDelete
  10. Masha Allah
    Mubaraq ho aur Allah tala aur samajh bujh atta karay
    Likhtay rahoo aur acha likhtay rahoo
    :)
    Khush rahoo aur yeh bhi jaan loo ke bohat sari achi cheezain, loog, rishtay abhi bhi baqi hain :)

    ReplyDelete
  11. وفا انجم برطانیہAugust 23, 2011 at 9:38 PM

    آپ کو بلاگ کی سالگرہ بہت بہت مبارک ھو... ::) :lol:
    کوشش کیا کریں کہ آپکی ہر تحرہر دوسری تحرہر سے اچھی ھو....

    ReplyDelete
  12. بلاگ کی سالگرہ مبارک ۔۔۔

    ReplyDelete
  13. سلام بڑے بھائی
    بلاگ کی پہلی سالگرہ مبارک ہو.اور الله کرے یہ سفر ایسے ہی چلتا رہے آمین

    ReplyDelete
  14. میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھہ ہیں، حق اور سچ لکھتے رہئیے۔

    ReplyDelete
  15. بلاگ کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔۔۔۔
    اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔

    ReplyDelete
  16. بہت مبارک ہو جناب، دعا ہے کہ بلاگ یونہی ترقی کرتا ہے۔ خدا آپ کو حق اور سچ لکھنے کی توفیق دے۔ آمین۔

    ReplyDelete
  17. آپ کو بلاگ کی سالگرہ مبارک بہت بہت مبارک ہو۔ اپنے بلاگ کی تو یاد ہی نہیں!

    خیر، لکھتے رہیں اور خوش رہیں۔

    ReplyDelete
  18. سب دوستوں کے تبصروں اور دعاوں کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ کوشش کروں گا کہ اچھا لکھوں اور یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے۔۔۔
    والسلام۔۔۔

    ReplyDelete

اگر آپ کو تحریر پسند آئی تو اپنی رائے ضرور دیجیے۔