وقار اعظم بڑا ہی اچھا آدمی ہے۔۔۔ مجھ سے آج تک ملا بھی نہیں۔۔۔ فیس بک پر کبھی کبھی گپ لگ جاتی ہے۔۔۔ ہاں ایک چیز جو ہم دونوں میں مشترکہ ہے، وہ ہماری سوچ ہے۔۔۔ وہ کچھ زیادہ ہی صلاحیتوں سے مالا مال بندہ ہے۔۔۔ اللہ کا خاص کرم تو ہے ہی اس پر، لیکن شاید بندے نے محنت بھی بڑی کی لگتی ہے۔۔۔۔
کافی عرصے سے میں اپنے بلاگ کو کچھ “ پروفیشنل” لک دینا چاہ رہا تھا۔۔۔ وقار اعظم نے مشورہ کیا کہ اپنا نیا بلاگ بنالوں، ایک آزاد سروس پرووایڈر سے۔۔۔ تو جناب نیا بلاگ بنا لیا۔۔۔ بڑا آسان کام تھا اپنے نام کے ساتھ رجسٹریشن کرنا۔۔۔ لیکن مسئلہ تو بعد میں اٹھا کہ بھیا، ہمیں تو ڈیزائنگ کا “الف سے ذیڈ” تک کچھ نہیں آتا۔۔۔ وقار اعظم پھر سے مدد کے لیے آ ٹپکا۔۔۔ اور سب کچھ سیٹ کر دیا۔۔۔ اور نیا بلاگ کچھ ہی دیر میں چلتا کیا، تھیم بھی ڈال دی اور اردو بھی انسٹال کر دی۔۔۔ شکریہ وقار۔۔۔
اب مجھے وقار اعظم، اپنا نیا بلاگ اور نئے بلاگ کی نئی شکل بہت پسند آئی ہے۔۔۔ وقار اعظم اس لیے کہ سائیں بندہ ہے۔۔۔ سب کی مدد کے لیے کھڑا ہو جاتا ہے۔۔۔ بلکہ بیٹھا بیٹھا مدد کر دیتا ہے۔۔۔ نیا بلاگ اس لیے پسند ہے کہ نیا ہے تو پسند آنا ہی چاہیے۔۔۔ نوی نکور چیز کسے اچھی نہیں لگتی۔۔۔ اور نئے بلاگ کی شکل کی تو کیا ہی بات ہے۔۔۔ اچھی شکل کا تو میں ویسا ہی دیوانہ ہوں۔۔۔
اب بات یہ ہے کہ ہم اپنے “ورڈ پریس” کے بلاگ کو کہہ رہے ہیں “خدا حافظ”۔۔۔ اور لکھنا لکھانا، پڑھنا پڑھانا رہے گا نئے بلاگ میں۔۔۔ اردو سیارہ والوں کو ایک ای میل بھیج دی کہ جناب ایڈریس میں تبدیلی کر دیں۔۔۔ اب پتا نہیں کہ کب تبدیلی ہوگی۔۔۔
آپ سب سے بھی درخواست ہے کہ اگر کسی مہربان نے بلاگ رول یا براوزر کے فیورٹس میں (اس کی توقع کم ہی ہے، لیکن پھر بھی۔۔۔) اگر میرا بلاگ محفوظ کیا ہے تو اس کا لنک تبدیل کر دیں۔۔۔
براہ مہربانی میرے پرانے بلاگ پر اب مزید تبصرے مت کیجیے۔۔۔ میری ساری پرانی تحاریر آپ کو اس بلاگ پر بھی ملیں گی۔۔۔ یہاں آئیے اور اپنے مفید تبصروں سے نوازیں۔۔۔
نئے بلاگ کا ایڈریس یہ ہے: http://www.emraaniqbal.com
16 Comments
آپکو یہ نیا بلاگ مبارک ہو۔
ReplyDeleteارادہ ہم نے بھی کیا تھا۔ اور اکاونٹ بھی بنایا تھا۔ لیکن جس بات سے آپ عاجز تھے ، اسی سے ہم بھگی عاجز ہوگئے۔
لھذا پھر اپنے ارادے کو ترک کرنا پڑا اور ورڈپریس پر ہی اکتفاء کرنے لگے۔
اللہ تعالیٰ کرے کہ آپکا یہ بلاگ اللہ تعالیٰ کی قربت کا سبب بنے ،
آپ کے نئے نویلے بلاگ پر میں شاید سب سے پہلا تبصرہ نگار ہوں گا تو چلو اس خوشی میں آپ منہ میٹھا کرائیں.
ReplyDeleteنئے بلاگ کی مبارک باد قبول فرمائیں.
یہ وقار اعظم تو واقعی نائس بندہ نکلا.
السلام علیکم ورحمتہ اللہ. میری طرف سے نئے بلاگ پر مُبارکباد کا ٹوکرا قبول کیجئیے اور اسکے بدلے میں عُمدہ سی تحاریر کا انتظار رہے گا.
ReplyDeleteوقار بھیا سے ہم بھی کسی دن ملاقات کی تمنا رکھتے ہیں بس زرا فُرصت کا انتظار ہے. فیس بُک پر جناب کو ہم نے بھی کافی دیکھا ہے
سر جی بہت بہت مبارکاں نئے بلاگ کی ۔
ReplyDeleteنیا بلاگ مبارک ہو عمران ...
ReplyDeleteنئے بلاگ کی مبارباد قبول ہو۔
ReplyDeleteہائیں ۔ اسکا مطلب عمران بھائی یہ ہوا کہ اگر اردو سیارہ نے فوری طور پہ آپکا نیا بلاگ رجسٹر نہ کیا تو ہمیں آپکی اسقدر دلشین باتیں پڑھنے کے لئیے آپکے نئے بلاگ کا متواتر کھوج لگانا پڑے گا۔ بہرحال کچھ تو کرنا پڑے گا۔
وقار اعظم واقعی بہے اچھے انسان ہیں ۔ مجھے انکی ایک بات بہت بھاتی ہے۔ جو سوچتے ہین بغیر کسی لگی لپیٹی کے کہہ دیتے ہیں۔ اور کھرے آدمی کی ایک پہچان یہ بھی ہوتی ہے۔
اللہ تعالٰی انھیں یونہی دوسروں کی مدد پہ آمادہ رکھے ۔اور جزائے خیر دے۔
سلام بھائی
ReplyDeleteنیا بلاگ شروع کرنے کی مبارک بعد وصول کیجئے
یہ جو کچھ عمران نے وقار کے لئے لکھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسے میری طرف سے بھی سمجھ لیں کے میرے بلاگ کی جو اس وقت شکل سنوری ہوئی لگ رہی ہے وہ وقار اعظم کی ہی مرہون منت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وقار شکراً حبیبی :)
ReplyDeleteیہ کیا ہے؟
ReplyDeleteیہ تو مولوی کا قصیدہ لکھ مارا آپ نے۔
بڑا ہی نکما بندہ ہے جی۔
اسی نکمے بندے نے میرا بلاگ بھی بنایا ہے۔
بس غصہ آتا ہے اس پر کہ بندہ بڑا پیارا ہے۔
وقار بھائی نے کئی بلاگران کی مدد کی ہے نیا بلاگ بنانے میں
ReplyDeleteویل ڈن وقار
السلام علیکم
ReplyDeleteہماری طرف سے بھی مبارک ہو جناب
وقار بھائی کا بھی شکریہ جنوں نے آپ کی مدد کی
ویسے بلاگ بنانے میں محمد بلال بھی بہت مددکرتے ہیں
مخلص اور اچھے انسان کم ہی ہوتے ہیں میری طرف سے ایک بار پھر مبارک ہو نئی بلاگ کی
سب قارئین کے خوش آمدید اور نیک تمناوں کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ میری پوری کوشش ہوگی کہ اچھا لکھتا رہوں۔۔۔
ReplyDeleteوقار بھائی کا جتنا شکریہ ادا کروں، اتنا کم ہے۔۔۔ لیکن پھر ایک بار کہنا چاہتا ہوں۔۔۔ کہ بہت بہت شکریہ میری مدد کے لیے۔۔۔ اللہ آپ کا بھلا کرے۔۔۔ آمین۔۔۔
عمران بھائی یہاں تو آپ نے میرا قصیدہ ہی لکھ ڈالا ہے۔ میں تمام تبصرہ نگاروں کا بھی مشکور ہوں کے آپ حضرات نےمجھ سے حسن ظن رکھا۔ اورعمران بھائی آپ کو نیا بلاگ مبارک ہو. دعا ہے کہ آپ اچھا لکھیں اور خوب لکھیں...
ReplyDeleteنئی بیٹھک مبارک ہو جناب بہت بہت ۔۔
ReplyDeleteتو آپ ہیں وہ فرشتہ صفت انسان ۔۔
ReplyDelete:)
شکریہ بلا امتیاز بھائی۔۔۔ آتے رہیے گا۔۔۔
ReplyDeleteاگر آپ کو تحریر پسند آئی تو اپنی رائے ضرور دیجیے۔